بھارت ایکسپریس۔
Rajya Sabha Election 2024: اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کے لئے جاری ووٹنگ کے درمیان اکھلیش یادو اور پلوی پٹیل کے درمیان فون پر بحث ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق، اکھلیش یادو نے پلوی پٹیل سے کہا کہ سماجوادی پارٹی کو ان کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد پلوی پٹیل مزید برہم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ (اکھلیش یادو) انہیں این ڈی اے میں جانے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور اپنا دل کمیرا وادی کا بھی الائنس ٹوٹ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک دن کے اندرپلوی پٹیل یہ اعلان کرسکتی ہیں۔
سماجوادی پارٹی سے ناراض چل رہی ہیں پلوی پٹیل
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ہو رہی ووٹنگ کے دوران سماجوادی پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں ووٹنگ کا اعلان کیا ہے۔ اسے پارٹی میں بغاوت کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں پلوی پٹیل بھی جیا بچن اورآلوک رنجن کوامیدوار بنائے جانے سے ناراض چل رہی تھیں۔ حالانکہ وہ سماجوادی پارٹی کی رکن اسمبلی ہیں۔ اسی ںاراضگی کے درمیان وہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں بھی شامل ہوئی تھیں۔
سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے کیا انکار
پلوی پٹیل کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی نے راجیہ سبھا کے لئے پی ڈی اے فارمولے کے تحت امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے سماجوادی پارٹی کو ووٹ دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی بات کہی تھی۔ لیکن آج اکھلیش یادو سے تلخ بات چیت کے بعد ایسا امکان بہت کم ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گی۔
بی جے پی کے پاس 252 اراکین اسمبلی
اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کے لئے 11 امیدوارمیدان میں ہیں۔ ان میں 8 بی جے پی اراکین اور تین سماجوادی پارٹی کے ہیں۔ بی جے پی کے پاس 252 اور سماجوادی پارٹی کے پاس 108 اراکین اسمبلی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے ساتھ الائنس میں شامل کانگریس کے دو اراکین اسمبلی ہیں۔ ان دونوں اراکین اسمبلی کا ووٹ سماجوادی پارٹی کو جانا طے مانا جا رہا ہے۔ وہیں بی جے پی کی اتحادی اپنا دل (سونے لال) کے پاس 13، نشاد پارٹی کے پاس 6، راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے پاس 9 سیٹیں، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے پاس 6 سیٹیں ہیں۔ اسی طرح جنتا دل لوک تانترک کے پاس دو اور بی ایس پی کے پاس ایک ووٹ ہے۔ فی الحال چار سیٹیں خالی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…