قومی

Engineer Rashid to support Rahul Gandhi, but on one condition:انجینئر رشید راہل گاندھی کی حمایت کیلئے تیار،لیکن رکھی ایک ایسی شرط جس کو قبول کرنا ایک بڑی بھول ہوسکتی ہے

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اس بار جس لیڈر کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے وہ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید ہیں۔ انجینئر رشید لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ملک بھر میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی۔ بڑی بات یہ ہے کہ یہ الیکشن انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے جیتا تھا۔ رشید انجینئر کو حال ہی میں ضمانت ملی تھی۔انجینئر رشید کی جماعت کا نام عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) ہے۔ اے آئی پی نے اسمبلی انتخابات میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں رشیدکے مخالفین نے انہیں بی جے پی کا ایجنٹ اور ‘دہلی کا آدمی’ قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ انتخابات میں ووٹ تقسیم کرنے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہو گی۔ نتائج 8 اکتوبر کو آئیں گے۔

رشید ساڑھے 5 سال جیل میں رہے

انجینئر رشید ساڑھے 5 سال جیل میں رہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ جیل سے باہر آنے کے بعد انہیں جموں و کشمیر میں کیا فرق نظر آتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد لوگ انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور اس کی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نیا کشمیر ہے۔ یہ وعدے کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ اس لیے ہوا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں دبا دیا گیا ہے۔رشید کا کہنا ہے کہ تہاڑ جیل میں دو درجن سے زیادہ نوجوان تھے، جنہیں سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے مقدمات درج کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا اور اسی لیے کشمیر کے لوگ انتخابات کے ذریعے اپنا غصہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

کیا آپ کسی سیکولر اتحاد میں شامل ہوں گے؟ اس سوال کے جواب میں رشید کا کہنا ہے کہ ان کے لیے کشمیر کی عزت و وقار کو لوٹانا اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ آپ کہتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے، آپ کے پاس کشمیر کے لیے کیا روڈ میپ ہے، رشید نے سوال اٹھایا کہ کیا فاروق عبداللہ نے دفعہ 370 کے معاملے میں کبھی بھوک ہڑتال کی، کیا انہوں نے لوگوں سے پُرامن ہڑتال کرنے کو کہا؟ آرٹیکل 370 ایک سیاسی لڑائی تھی اور اسے صرف سیاسی طور پر لڑنا چاہیے تھا۔ بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

رشید انجینئر کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پاس روڈ میپ ہے تو وہ اس سے ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔ اگر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر وہ 50 سال بعد بھی اقتدار میں آتے ہیں تو وہ آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا بل لائیں گے تو میں ان کی حمایت کروں گا۔ رشید کا کہنا ہے کہ وہ 11 سال سے ایم ایل اے ہیں اور سڑکوں پر لڑتے رہے ہیں۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل ان کے لیے سب سے اہم ہے اور حکومت سازی کا معاملہ انتخابی نتائج کے بعد دیکھا جائے گا۔رشید کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد ایک ناپاک اتحاد ہے۔ یہاں کے لوگ راہل گاندھی کی حمایت کیوں کریں گے؟ کانگریس نے ہمیں مایوس کیا ہے اور ہمارا اصل نقصان کانگریس نے ہی کیا ہے۔ آرٹیکل 370 محض ایک ڈھانچہ تھا اور مودی نے اسے دفن کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan: اب داڑھی نہیں کاٹ سکیں گے طالبان کے لوگ، جینس پہننے پر بھی پابندی عائد!

نئے قوانین کے مطابق ان قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کو پولیس تین دن…

4 mins ago

Asia Power Index-2024:’’ایشیا کا تیسرا طاقتور ملک بنا ہندوستان‘‘، ہردیپ پوری نے پی ایم مودی کی قیادت کو دیا کریڈٹ

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے پچھلی کانگریس حکومتوں پر بھی حملہ کیا اور…

1 hour ago