ہر سال کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو مقدس عبادت کی تکمیل کے بعد گھر واپسی کے موقع سے گراں قدر تحائف دینے کی تیاری قریب قریب مکمل ہوچکی ہے۔ تازہ ترین اطلا کے مطابق حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن کو کمپنیز کی طرف سے اب تک دو لاکھ تریسٹھ ہزارسے زیادہ گفٹ حاجیوں میں تقسیم کرنے کے لیےدیئے جاچکے ہیں۔ حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن نے کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب تک ان کے پاس دو لاکھ 63 ہزار تحائف جمع ہوچکے ہیں اور ان کے اسٹورر پر ابھی مسلسل گفٹ آرہے ہیں ۔
حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن نے بانی صدر بہجت ایوب نجمی امیدظاہر کی ہے کہ اس بار تین لاکھ سے زیادہ تحائفے حاجیوں میں تقسیم کرنے میں کامیابی ملے گی ۔آرگنائزیشن نے یہ بھی بتایا کہ اس بار دس ہزار گفٹ تاج ہاشمی مرحوم ہاشمی دوا خانہ امروہہ کے نام سے دیئے جارہے ہیں ۔ یہ سارے گفٹ دنیا بھر کے حاجیوں میں اس طرح تقسیم کئے جائیں گے۔ایسے میں انتظامی سطح پر ایک بڑ مسئلہ تحائف کے تقسیم کے طریقہ کار کاہوتا ہے اور آرگنائزیشن نے اس حوالے سے بھی ایک خاکہ پیش کردیا ہے۔
حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے بتایا کہ اس بار کل تحائف میں سے ایشیائی ممالک کے حاجیوں کو پچاس فیصد گفٹ دیے جائیں گے۔30 فیصد تحائف افریقی ملکوں کے حاجیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔اور20 فیصد یورپ،آسٹریلیا اور امریکہ کے آس پاس کے ملکوں کے حاجیوں کو دیئے جائیں گے۔اس تعداد کا فیصلہ آرگنائزیشن کے مختلف ملکوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ 23 برسوں سے بڑے نظم وضبط کے ساتھ جاری ہے اور آگے بھی جاری رہنے کی امید ہے۔اس موقع سے حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن نے تمام کمپنیز اور تحائف جمع کرنے والے دیگر اداروں وافراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…
اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…
مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…