قومی

Jammu and Kashmir: ووٹنگ سے 1 دن پہلے پول ڈیوٹی میں مصروف گاڑی حادثہ کا شکار، 2 افراد ہلاک

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں منگل 24 ستمبر کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ریاسی میں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں دو ملازمین کی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ ڈی سی ریاسی کے مطابق، “جموں و کشمیر کے ریاسی کے گلاب گڑھ علاقے میں ٹکسن کے قریب الیکشن ڈیوٹی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔”

25 ستمبر کو ہونی ہے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے چھ اضلاع کی 26 اسمبلی سیٹوں کے لیے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن نشستوں پر انتخابات ہوں گے ان میں کنگن (ایس ٹی)، گندیربل، حضرت بل، خانیار، حبّاکدل، لال چوک، چنا پورہ، جدیبل، عیدگاہ، سنٹرل شالٹینگ، بڈگام، بیرواہ، خان صاحب، چرارِ شریف، چڈورہ اور گلاب گڑھ (ایس ٹی) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی، کالاکوٹ سندر بنی، نوشہرہ، راجوری (ایس ٹی)، بدھل (ایس ٹی)، تھنامنڈی (ایس ٹی)، سورنکوٹ (ایس ٹی)، پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی)  نشستوں پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

کیا تھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا فیصد؟

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو 7 اضلاع کی 24 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران ووٹنگ کا تناسب 58.85 تھا الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ ووٹنگ کشتواڑ میں 77.23 فیصد اور سب سے کم ووٹنگ پلوامہ میں 46.03 فیصد رہی۔ ڈوڈا 69.33 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر، رامبن 67.71 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Haryana Assembly Election 2024: ‘ہم تینوں سی ایم بننا چاہتے ہیں’، رندیپ سرجے والا نے بتائے سب کے نام، کہا- اب ہائی کمان کرے فیصلہ

تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہونی ہے۔ اس مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں جموں، کٹھوعہ، سانبہ، ادھم پور، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پور اضلاع شامل ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں 2014 کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Salman Khan’s film ‘Sikandar’: سنی دیول کی ایکشن اور تھرلر فلم ‘جاٹ’ سے کیا ‘سکندر کا کلیکشن مزید سمٹ جائےگا؟

اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی 'سکندر' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔…

1 hour ago

UP Electricity Privatization: موٹا چندہ  وصول  کرنے کا ارادہ ،یوپی میں بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر بڑا الزام

اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر…

2 hours ago

HPV vaccination helps fight cervical cancer: ایچ پی وی ویکسین سروائیکل کینسر سے لڑنے میں کرتی ہے مدد، آنندی بین پٹیل نے بیٹیوں کے لیے کہی یہ بڑی بات

مختلف سرکاری اسکولوں کی طالبات کی ہوئی HPV ویکسینیشن۔ یہ ویکسین زندگی بچانے والی ہے…

4 hours ago

MSC Turkiye makes historic berth at Vizhinjam Port: اڈانی کی Vizhinjam بندرگاہ نے ہندوستانی آبی حدود میں اب تک کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی آمد کا خیرمقدم کیا

Vizhinjam بھارت کا پہلا میگا ٹرانس شپمنٹ کنٹینر ٹرمینل ہے، جو جدید آٹومیشن، جدید ترین…

4 hours ago