ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان اختلافات کی خبریں پھر سامنے آنے لگی ہیں۔
Eknath Shinde Maharashtra Deputy CM: ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ اس عہدے کو سنبھالنے کے لئے تیارہوگئے ہیں۔ گورنر سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد ورشا بنگلے پر ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان 45 منٹ تک میٹنگ چلی، جس کے بعد ایکناتھ شندے نے شیوسینا لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ پوری ہونے کے کچھ دیربعد ہی ایکناتھ شندے نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کو قبول کرنے کا فیصلہ لیا۔ اب جمعرات، 5 دسمبر کو آزاد میدان میں دیویندرفڑنویس مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے اورساتھ ہی اجیت پواراورایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔
دیویندرفڑنویس نے ایکناتھ شندے سے کی تھی اپیل
دراصل، مہایوتی میں وزیراعلیٰ عہدے کی تصویربدھ کوصاف ہوگئی۔ دیویندرفڑنویس کو بی جے پی اراکین اسمبلی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ یہ واضح ہوگیا کہ اب آئندہ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس ہی ہوں گے۔ اس کے بعد گورنرسے مہایوتی کے لیڈران نے ملاقات کی۔ اس دوران ایکناتھ شندے نے ہی گورنرکوحکومت بنانے کے لئے ضروری اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا۔ اس کے بعد مہایوتی کے تینوں لیڈران میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ سب یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا ایکناتھ شندے، بی جے پی لیڈردیویندرفڑنویس کی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ بنیں گے؟ ایکناتھ شندے سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حلف برداری کل ہے، وہ اس وقت تک فیصلہ لے لیں گے۔ ان کے اس جواب نے پھر تعطل کی صورتحال پیدا کردی تھی۔ حالانکہ اب ایکناتھ شندے نے اپنا فیصلہ واضح کردیا ہے اور یہ دکھا دیا ہے کہ اب کوئی ناراضگی کی بات نہیں ہے۔
کیا ایکناتھ شندے کو ملے گی وزارت داخلہ کی ذمہ داری؟
حالانکہ ذرائع کے مطابق، ایکناتھ شندے وزیرداخلہ کا عہدہ چاہتے ہیں، اس لئے وہ اپنی خاموشی کے ذریعہ بی جے پی پردباوبنا رہے ہیں۔ اگروزارت کی تقسیم میں معاملہ پھنستا ہے تودہلی میں پھرمیٹنگ ہوسکتی ہے۔ حالانکہ دیویندرفڑنویس سیاست کے ماہرکھلاڑی ہیں اوروہ تیسری بارمہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لینے جا رہے ہیں، اس لئے وہ تمام نشیب وفرازکومد نظررکھتے ہوئے ہی خاموشی کے ساتھ حکمت عملی تیارکرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…