Salman Khan Security Breach: سلمان خان کی سیکورٹی میں بڑی لاپرواہی کا معاملہ پھر سامنے آیا ہے۔ سپراسٹارکی شوٹنگ سائٹ پرایک انجان شخص گھس گیا۔ بعد میں جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی توشخص نے لارنس بشنوئی کا نام لے کردھمکانے کی کوشش کی۔ سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرشخص غیر قانونی طریقے سے گھس گیا تھا۔ پوچھ گچھ کرنے پرشخص نے کہا- بشنوئی کوبولوں کیا؟ ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ شخص کوپوچھ گچھ کے لئے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔
سلمان خان کو ملی ہے وائی پلس کٹیگری کی سیکورٹی
واضح رہے کہ سلمان خان کے قریبی دوست اوراین سی پی لیڈربابا صدیقی کا اسی سال 12 اکتوبرکوقتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے لی تھی، جس کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ سپراسٹارسلمان خان کوحکومت کی طرف سے وائی پلس کٹیگری کی سیکورٹی ملی ہوئی ہے۔ ان کے گھر کے باہربھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، لیکن پھر بھی سلمان خان کو خطرہ برقرار ہے۔
دھمکیوں کے درمیان مسلسل کام کررہے ہیں سلمان خان
سلمان خان کولارنس بشنوئی گینگ سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ حالانکہ دھمکیوں کے درمیان بھی سلمان خان نے اپنا کام جاری رکھا ہے۔ جہاں پہلے وہ سخت سیکورٹی کے درمیان اپنے ریئلٹی شوبگ باس-18 کی شوٹنگ پرلوٹے تھے، تو وہیں انہوں نے سنگھم اگین کے لئے کیمیوبھی شوٹ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم سکندرکی شوٹنگ بھی جاری رکھی ہے۔
لارنس بشنوئی کے ساتھ کیا ہے سلمان خان کا تنازعہ؟
سلمان خان اورلارنس بشنوئی کے درمیان کالا ہرن شکارسے متعلق تنازعہ ہے۔ سپراسٹارسلمان خان پرالزام ہے کہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اس کالے ہرن کا شکارکیا تھا، جسے بشنوئی سماج پوجتا ہے۔ لارنس بشنوئی نے کئی بارکہا ہے کہ اگرسلمان خان بشنوئی سماج کے مندرمیں جاکرمعافی مانگ لے تو انہیں معاف کردے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…