قومی

Eid-Ul-Fitr 2025: عیدکی نماز پڑھنے آئے مسلمانوں پر ہندوں نے کی پھولوں کی برسات،دیکھنے کو ملی ہندو مسلم بھائی چارے کی خوبصورت تصویر

راجستھان میں آج پیر (31 مارچ) کو عید بہت خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ریاست کے مختلف شہروں میں لوگوں کو مساجد اور عیدگاہوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سب نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ ادھر دارالحکومت جے پور سے عید کی ایک بہت ہی خوبصورت تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں ہندوؤں نے عیدگاہ آنے والے مسلمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ درحقیقت ہندو مسلم اتحاد کمیٹی کے بینر تلے پیر کو ہندوؤں نے جے پور میں عیدالفطر منانے عیدگاہ آنے والے مسلمانوں پر پھول برسائے۔ دہلی روڈ پر واقع عیدگاہ میں ہزاروں لوگ عید منانے کے لیے جمع تھے۔اسی دوران  ہندوؤں نے مسلمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں راجستھان کے مختلف حصوں میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جے پور میں دہلی روڈ پر واقع عیدگاہ میں ہزاروں مسلمان صبح سویرے نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد سب نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارکباد دی۔کچھ اسی طرح کی تصویر ملک کے کونے کونے سے دیکھنے کو ملی اور بیشتر مقامات پر نماز عید ادا کی جاچکی ہے اور اب خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری ہے، لوگ ایک دوسرے کے بغل گیر ہورہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھان پان کی چیزیں تقسیم کرکے خوش ہورہے ہیں ۔

واضح رہے کہ عید ایک اسلامی تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام کی علامت ہے، یہ مہینہ روزے، نماز اور صدقہ کے لیے وقف ہے۔ اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو منایا جانے والا یہ تہوار نئے چاند کی رویت پر مبنی ہے۔ عید کے دن ایک ماہ کے روزے رکھنے کے بعد لوگ دن بھر کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں، مساجد میں خصوصی نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔ بڑے چھوٹے بچوں کو عیدی دیتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔سوئیاں کھاتے ہیں اور گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگاکر مبارکباد دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے پنڈت موہن مالویہ کی برسی پر نے انہیں کیا یاد، کہا ’ان کی زندگی قوم کی خدمت کے لیے تحریک کا ذریعہ

پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی…

37 minutes ago

Los Angeles Mayor-Elect Nithya Raman: نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی ہندوستانی نژاد میئر، نتیا رمن لیں گی عہدے کا حلف

امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…

2 hours ago

Ghaziabad Fire: غازی آباد میں ہینڈل بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے پایا قابو، بڑا حادثہ ٹلا

فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو فیکٹری کے آس پاس موجود دیگر…

2 hours ago