قومی

JDU Senior Leader Qasim Ansari Resigns: وقف ترمیمی بل کے درمیان نتیش کمار کو بڑا جھٹکا، سینئرلیڈرقاسم انصاری نے دیا استعفیٰ

لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل منظورہوگیا ہے۔ اب اس بل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی پارٹی جے ڈی یو نے بھی اس بل کی حمایت کی ہے۔ اس کی وجہ سے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر قاسم انصاری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مرکز میں وقف ترمیمی بل کوحمایت دینے کے بعد جے ڈی یو میں ہنگامہ مچ گیا۔ کئی اقلیتی لیڈران کی مخالفت کے بعد اب استعفے کا دور شروع ہوگیا۔ جے ڈی یو کے اقلیتی مورچہ کے لیڈراوربہارکے ڈھاکہ اسمبلی سیٹ کے سابق امیدوار محمد قاسم انصاری نے اپنے عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اسے لے کرانہوں نے جے ڈی یو کے قومی صدر اوروزیراعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھا ہے۔

قاسم انصاری نے نتیش کمار کو بھیجا استعفیٰ

جے ڈی یو کے سینئرلیڈرقاسم انصاری نے خط لکھ کروزیراعلیٰ نتیش کمار سے کہا کہ ہم جیسے لاکھوں کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کا اٹوٹ بھروسہ تھا کہ آپ خالصتاً سیکولرنظریے کے علمبردارہیں، لیکن اب یہ یقین ٹوٹ گیا ہے۔ وقف بل ترمیمی ایکٹ 2024 پرجے ڈی یو کے موقف نے ہندوستانی مسلمانوں اور کارکنان کوگہرا صدمہ پہنچایا ہے۔

جے ڈی یو لیڈر نے نتیش کمار کو خط لکھ کر استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے: قاسم انصاری

قاسم انصاری نے کہا کہ وقف ترمیمی بل ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں اسے قبول نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ بل آئین کے کئی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، لیکن اس کا احساس نہ تو آپ کو ہے اور نہ ہی آپ کی پارٹی کو۔ ایسے میں پارٹی کی بنیادی رکنیت اور دیگرذمہ داریوں سے اپنی مرضی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور

لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پرووٹنگ ہوئی۔ لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے بتایا کہ اس بل کی حمایت میں 288 پڑے اور مخالفت میں 232 ووٹ ملے۔ اس سے پہلے وقف ترمیمی بل پرزبردست بحث ہوئی۔ اپوزیشن نے بل کی خامیوں کواجاگرکیا اوراس میں ترمیم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے اس بل میں مختلف ترامیم پر ووٹنگ ہوئی اورکئی اپوزیشن لیڈران کے ذریعہ پیش کئے گئے ترامیم کوخارج کردیا گیا ہے۔ وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے کے بعد بحث کے لئے 8 گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے، لیکن یہ بحث 12 گھنٹے سے زیادہ تک چلی۔ اس دوران نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یواورچندرا بابو نائیڈوکی پارٹی ڈی پی نے حکومت کی بل سے متعلق حمایت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago