قومی

Goa Drug Money Laundering Case: بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک پر ای ڈی کی کارروائی، سات ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

پنجی (گوا): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک بڑے معاملے میں سات ملزمان کے خلاف فرد جرم (چارچ شیٹ) داخل کی ہے۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA)، 2002 کے تحت 18 اکتوبر 2025 کو ای ڈی کے پنجی زونل آفس میں انجام دی گئی۔

غیر ملکی شہری بھی شامل

ای ڈی کے مطابق جن ملزمان کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی ہے، ان میں تنزانیہ کے شہری ویڈاسٹو اوڈیکس، زمبابوے کے تاریرو برائٹمور منگوانا اور بھارتی شہری مسوم اُئیکے، چراغ دُدھات، ریشما واڈیکر، منگیش واڈیکر اور نیبو ونسنٹ شامل ہیں۔ یہ مقدمہ نیبو ونسنٹ اور دیگر کے خلاف جاری بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ  تحقیقات کا حصہ ہے، جس کا آغاز گوا پولیس کرائم برانچ کی جانب سے درج ایک ایف آئی آر سے ہوا تھا، جس میں 4.325 کلوگرام کوکین کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا تھا۔

آٹھ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے

اس سے قبل 19 اگست 2025 کو ای ڈی نے دہلی، مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال، گوا، ہریانہ، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سمیت آٹھ ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی تھی۔ ان کارروائیوں کے دوران اہم ڈیجیٹل ثبوت، حساس دستاویزات اور جرم سے حاصل شدہ دولت سے جڑے متعدد بینک کھاتے منجمد کیے گئے۔ ای ڈی کے مطابق ان چھاپوں سے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک اور مالیاتی لین دین کے درمیان تعلق کے بارے میں کئی اہم شواہد ہاتھ لگے ہیں جن سے تفتیش کو مزید تقویت ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago