میسورو (کرناٹک): کرناٹک کے میسورو ضلع کے پیریاپٹانا تعلقہ کے بیٹاداپورا گاؤں میں ایک دردناک حادثے میں دو بہنوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، جمعہ کی شب یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں بہنیں غسل کر رہی تھیں اور باتھ روم میں گیس سلنڈر کے رساؤ سے دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئیں۔
واقعہ کی تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ مرنے والی لڑکیوں کی شناخت گلفام (23) اور سمرن تاج (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں بہنیں ایک ساتھ نہانے گئی تھیں، لیکن طویل وقت گزرنے کے باوجود باہر نہ آنے پر والد الطاف کو شبہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، ’’جب والد نے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا۔ دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو دونوں نیم بے ہوش حالت میں تھیں۔‘‘
اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ دیا
پولیس کے مطابق، دونوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی۔ واقعہ کی مزید تفصیلات کے لیے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس دردرناک واقعے سے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ…
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…