بنگلورو میں چند ہفتے قبل پیش آنے والے ہٹ اینڈ رن کیس میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ کنڑ بگ باس کی مدمقابل دیویا سریش کا نام اس معاملے میں سامنے آیا ہے۔ اس خبر نے ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔
اداکارہ کا نام ہٹ اینڈ رن کیس میں آیاسامنے
اداکارہ اور بگ باس کنڑ کی مدمقابل دیویا سریش کی شناخت 4 اکتوبر کی صبح تقریباً 1:30 بجے بیاتارائن پورہ میں نتھیا ہوٹل کے قریب پیش آنے والے ہٹ اینڈ رن واقعے میں وہ خود کو ڈرائیو کر رہی تھیں ۔اس خادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے بعدمتاثرہ کرن نے 7 اکتوبر کو فوجداری ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 281, 125(A) اور IMV ایکٹ کی دفعہ 134(A اور B) اور 187 کا حوالہ دیتے ہوئے FIR درج کرائی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے اداکارہ کی شناخت ہوگئی
پولیس نے اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جس سے انہیں دیویا کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔ فوٹیج میں دیویا کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ جمعہ کوپولیس نے اعلان کیا کہ حادثے میں ملوث کار مبینہ طور پر کنڑ اداکارہ دیویا سریش چلا رہی تھیں۔ حادثے میں ملوث کار بھی اداکارہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
دیویا سریش کون ہیں؟
دیویا سریش کنڑ اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ TikTok پر ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ 2021 میں دیویا سریش کنڑ اداکارہ نے کچھا سدیپ کے شو “بگ باس کنڑ 8” میں حصہ لیا۔ دیویا نے ملٹی میڈیا میں ڈگری کے ساتھ کالج سے گریجویشن کیا اور پھر ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…