اسپورٹس

Rohit Sharma Century: روہت شرما کی 50ویں انٹرنیشنل سنچری نے آسٹریلیا کے خلاف رقم کی تاریخ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہٹ مین روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 237 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انہوں نے 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر میچ جیتنے والی سنچری بنائی۔ یہ روہت شرما کی ون ڈے کرکٹ میں 33ویں سنچری ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں اب ان کی 50 سنچری ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما کی یہ نویں ون ڈے سنچری ہے۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سچن تندولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سچن اور روہت شرما دونوں کے پاس اب آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں نو سنچریاں ہیں۔

روہت شرما یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

سڈنی میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف 105 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر سنچری بنائی۔ ہٹ مین کی یہ 33ویں ون ڈے سنچری ہے۔ ان کی ٹیسٹ میں 12 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچ سنچریاں ہیں۔ اس سے روہت کا بین الاقوامی ریکارڈ 50 سنچریوں تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پانچ یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔

آسٹریلیا میں کسی مہمان بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں

یہ روہت شرما کی آسٹریلیا میں چھٹی ون ڈے سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہٹ مین اب آسٹریلیا میں کسی مہمان بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت نے اپنی 33ویں اننگز میں چھٹی سنچری بنائی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے لیجنڈ بلے باز  وراٹ  کوہلی کے پاس تھا۔ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا میں 32 ون ڈے اننگز میں پانچ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سری لنکا کے سابق کمار سنگاکارا کی بھی آسٹریلیا میں پانچ سنچریاں ہیں۔

مخالف  ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں

10 وراٹ کوہلی بمقابلہ سری لنکا

9 وراٹ کوہلی بمقابلہ ویسٹ انڈیز

9 سچن تندولکر بمقابلہ آسٹریلیا

9 روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا

آسٹریلیا میں کسی مہمان بلے باز کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں

6 روہت شرما (33 اننگز)

5 وراٹ  کوہلی (32 اننگز)

5 کمار سنگاکارا (49 اننگز)

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

8 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

9 hours ago