ED added Priyanka Gandhi’s name in its charge sheet: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا نام ‘پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ’ (PMLA) سے متعلق ایک کیس کی چارج شیٹ میں درج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا اور ان کی بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی کے ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے ہریانہ میں زمین خریدی۔ اس ایجنٹ نے این آر آئی بزنس مین سی سی تھمپی کو زمین بھی بیچی۔
ای ڈی کا کہنا ہے کہ واڈرا اور تھمپی کا آپس میں طویل رشتہ ہے اور ایک جیسے کاروبار کرنے کے علاوہ دونوں مل کر بہت سے کام کرتے ہیں۔ یہ ایک بڑا کیس ہے، جس کا تعلق مفرور اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری سے ہے۔ بھنڈاری سے منی لانڈرنگ، فارن ایکسچینج اور کالے دھن سے متعلق قوانین اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں کئی ایجنسیوں کی طرف سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ وہ تفتیشی ایجنسیوں کے خوف سے 2016 میں ہی ہندوستان چھوڑ کر برطانیہ فرار ہوگیا تھا۔
پہلی بار چارج شیٹ میں آیا پرینکا کا نام
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تھمپی پر برطانوی شہری سمیت چڈھا کے ساتھ مل کر بھنڈاری کو جرائم کی رقم چھپانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔ تاہم، ای ڈی نے اس کیس سے متعلق پہلے چارج شیٹ میں رابرٹ واڈرا کو تھمپی کے قریبی ساتھی کے طور پر نامزد کیا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب عدالت میں جمع کرائی گئے سرکاری دستاویز میں پرینکا گاندھی کا نام شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- MP-Guna Bus Accident: مدھیہ پردیش میں خطرناک حادثہ، ڈمپر سے ٹکر کے بعد بس میں آگ لگنے سے 12 افراد جل کر ہلاک
چارج شیٹ میں، تحقیقاتی ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ ایچ ایل پاہوا نے واڈرا اور تھمپی دونوں کو زمینیں فروخت کیں۔ اسے ہریانہ میں زمین خریدنے کے لیے بے نامی رقم دی گئی تھی اور واڈرا نے زمین کی فروخت کے لیے پوری رقم ادا نہیں کی تھی۔ پاہوا نے 2006 میں پرینکا گاندھی کو زرعی زمین بیچی اور پھر 2010 میں ان سے اسے واپس خرید لیا۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ رابرٹ اور پرینکا کو ملزم کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن تھمپی اور واڈرا کے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لیے زمین کی خرید و فروخت کا ذکر کیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…