-بھارت ایکسپریس
Guna Bus Fire: مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں بدھ (27 دسمبر) کو ڈمپر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک بس میں آگ لگنے کے بعد ایک بس میں آگ لگنے سے کم ازکم 12 افراد کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں 14 مسافرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس افسرکے مطابق، حادثہ رات میں تقریباً 9 بجے گنا آرون روڈ پرپیش آیا جب مخالف سمت سے آرہا ڈمپر ٹرک مسافروں کو لے جارہی بس سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد بس پلٹ گئی اوراس میں آگ لگ گئی۔
حادثے پروزیراعلیٰ موہن یادو نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا، ”گنا سے آرون جارہی بس میں خطرناک آگ سے مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبرانتہائی افسوسناک ہے۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں بے وقت ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے میری تعزیت ہے۔ غم کی اس سنگین گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ موہن یادو کا کہنا تھا کہ ‘میں نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ زخمی مسافروں کے مناسب علاج کے انتظامات کریں اور حادثے کی تحقیقات بھی کریں، تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات دوبارہ رونما نہ ہوں’۔
معاوضے کا اعلان
وزیراعلیٰ موہن یادو نے ضلع انتظامیہ کو بس حادثہ میں مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپئے اورشدید طور پرزخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے کی امداد دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ وہیں مرکزی وزیربرائے شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ حادثہ کی جانکاری ملنے کے فوراً بعد میں نے کلیکٹر اورایس پی (پولیس سپرنٹنڈنٹ) سے بات کی اورانہیں راحت اور بچاو مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔
-بھارت ایکسپریس
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…