-بھارت ایکسپریس
Karnataka BJP News: بی جے پی کے رکن اسمبلی بسن گوڑا پاٹل یتنال نے گزشتہ حکومت کے اقتدار میں کووڈ کے وقت 40,000 کروڑ روپئے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پاٹل یتنال کے بیان پرکرناٹک بی جے پی کے جنرل سکریٹری پی راجیو نے بدھ (27 دسمبر) کو ردعمل کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے حال کے کچھ حادثات پرنوٹس لیا ہے اوروہ ایسی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی جو اس کے وقار کو نقصان پہنچاتی ہو۔ پی راجیو نے بغیرکسی کا نام لئے ہوئے کہا کہ ریاستی صدر بی وائی وجیندر کی قیادت میں آج منعقدہ کرناٹک بی جے پی عہدیداران کی میٹنگ کے دوران پارٹی کے حالایہ حادثات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
‘صحیح وقت پر مناسب فیصلہ لیا جائے گا‘
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، بی جے پی لیڈرنے کہا کہ “بند کمرے میں ہوئے تبادلہ خیال کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا۔ میں جو کہہ سکتا ہوں، وہ یہ ہے کہ پارٹی ایسی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی، جس سے اس کے وقار کو نقصان پہنچے۔” انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چہاردیواری کے درمیان سنگین غوروخوض کیا گیا ہے اور ہماری مرکزی قیادت صحیح وقت پر مناسب فیصلہ لے گی۔
‘سبھی لیڈران کی سرگرمیوں پر نظر’
قانون سازکونسل میں اپوزیشن لیڈرکوٹا فری نواس پجاری نے میٹنگ کے بعد پاٹل یتنال کے بیان پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ریاستی صدراورمرکزی قائدین پارٹی کے نظم وضبط اورتمام لیڈروں کی سرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے ہیں اورصحیح وقت پر مناسب فیصلے کریں گے۔ ساتھ ہی سابق وزیراعلیٰ ڈی وی سدانند گوڑا نے پوچھا کہ بی جے پی قیادت نے ابھی تک ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی ہے، جونظم وضبط میں ملوث ہیں؟
پاٹل یتنال کے وجیندر کے خلاف الزام
واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیراور یدی یورپا کے حریف پاٹل یتنال گزشتہ کچھ وقت سے وجیندرکے خلاف الزام لگا رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے وجیندر کو ریاستی صدرنامز کئے جانے کے پارٹی کے فیصلے کی بھی کھل کرتنقید کی تھی۔ اس کے علاوہ بھی وجیندر کے ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد اپنی پارٹی کے خلاف ہی بیان بازی کررہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…