قومی

ڈاکٹر شمس اقبال نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، اردو کونسل کی باوقار شناخت کو مستحکم کرنے کا عزم

 نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نئے ڈائرکٹر کے طورپر آج ڈاکٹر شمس اقبال نے چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پرایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں رخصت پذیر ڈائریکٹرپروفیسردھننجے سنگھ نے ڈاکٹر شمس اقبال کو چارج سونپتے ہوئے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا اوراپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ کونسل کے ڈائریکٹرکی حیثیت سے میرے 8-7 مہینے بہت یادگار تھے، نئے ڈائرکٹرکے طورپرڈاکٹرشمس اقبال کا میں تہہ دل سے استقبال کرتاہوں اورمیں سمجھتا ہوں کہ کونسل جیسے اردو کے مرکزی ادارے کے لئے شمس اقبال سے بہترانتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔

پروفیسردھننجے سنگھ  نے کہا کہ ڈاکٹرشمس اقبال برسوں سے حکومتِ ہند کے اہم ترین ادارے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) میں ایڈیٹرکی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اوراس عرصے میں انھوں نے اردو زبان کے فروغ اوراردو کتابوں کی اشاعت کے سلسلے میں قابلِ قدرکارنامے انجام دیئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی سربراہی میں کونسل ترقیات کی نئی منزلیں طے کرے گی۔

 ڈاکٹرشمس اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومتِ ہند اوروزارتِ تعلیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے قومی اردو کونسل جیسے اردو کے اہم ادارے کی ذمے داری مجھے سونپی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل محض ایک ادارہ نہیں ہے، بلکہ قومی سطح پرشرحِ خواندگی کو بڑھانے اورکتاب کلچر کے فروغ میں کونسل کا اہم کردارہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ کونسل کی باوقارشناخت کو مزید مستحکم کیا جائے اوراس کے ذریعہ چلائی جارہی فروغ اردوکی اسکیموں کو دوردرازتک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرشمس اقبال اس سے قبل این بی ٹی میں ایڈیٹررہ چکے  ہیں۔ قومی اردو کونسل میں بحیثیت پرنسپل پبلیکیشن آفیسربھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اورطویل انتظامی تجربات رکھتے ہیں۔ اس موقع پرکونسل کا تمام اسٹاف موجود رہا اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد احمد کے اظہارِ تشکرکے ساتھ استقبالیہ تقریب کا اختتام ہوا۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

13 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

41 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

5 hours ago