قومی

Elvish Yadav Snake Venom Case: ایلوش یادو کو ہائی سیکورٹی سیل میں کیا گیا شفٹ، سویگ دکھانے کیلئے کرتا تھا ریو پارٹی، نوئیڈا پولس نے کیے کئی انکشافات

Elvish Yadav snake venom case: ایلوش یادو کو منگل کے روز لکسر جیل کے ہائی سیکورٹی سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق نوئیڈا پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور جلد ہی اس معاملے میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ فی الحال پولیس سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایلوش آرمی گروپ کے ذریعے اس کے مداحوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی نازیبا الفاظ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اتوار کی شام ہی پولیس نے ایلوش کو کورنٹائن سیل میں بند کر دیا۔ جس کے بعد اب اسے ہائی سیکورٹی سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق اس سے قبل پولیس نے ایلوش کو عام قیدیوں کے ساتھ معمول کے طریقہ کار کے تحت رکھا تھا، لیکن ایک مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے اسے ہائی سیکورٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔

سویگ دکھانے کے لیے بناتا تھا ویڈیوز

اس معاملے میں گرفتاری کے بعد اسے منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ نوئیڈا پولیس کے مطابق، پیسہ کمانے کے علاوہ، ایلویش دہلی-این سی آر میں اپنے سوشل میڈیا فین بیس کو بڑھانے اور سویگ دکھانے کے لیے سانپوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

پولیس کے پاس ایلوش کے خلاف ثبوت

پولیس کے مطابق دوران تفتیش اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے یکسر انکار کیا۔ لیکن ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ پولیس افسر نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مداحوں میں ایک ایسے شخص کا امیج بنانا چاہتا تھا جو قانونی اداروں سے خوفزدہ نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ یادو سے وابستہ 6 سے زیادہ ریو پارٹیوں میں سانپ کے زہر کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں۔ وہ خود بھی کئی پارٹیوں میں شریک ہوا ہے۔

اس طرح سامنے آیا معاملہ

آپ کو بتا دیں کہ یہ معاملہ بی جے پی کی سلطان پور ایم پی مینکا گاندھی کی این جی او پیپل فار اینیمل کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے نوئیڈا سیکٹر 51 کے ایک بینکوئٹ ہال سے 5 لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر 20 ملی لیٹر سانپ کا زہر، پانچ کوبرا، ایک ازگر، 2 دو سر والے سانپ اور ایک ریٹ اسنیک  برآمد کیے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

4 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

5 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

5 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

5 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

5 hours ago