قومی

Lok Sabha Election 2024: امیٹھی-رائے بریلی سیٹوں پر تعطل برقرار، راہل-پرینکا کے انکار کے بعد امیدوار کا فیصلہ نہیں کر پا رہی کانگریس

کانگریس کے لیے امیٹھی-رائے بریلی سیٹوں پر پھنسی ہوئی پریشانی: لوک سبھا انتخابات 2024 کا بگل بج گیا ہے۔ ایسے میں تمام پارٹیاں امیدواروں کے اعلان میں مصروف ہیں۔ یوپی میں بھی سات مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ادھر خبر ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایسے میں کانگریس فی الحال ان سیٹوں کو لے کر کنفیوژن کا شکار ہے۔ حالانکہ، پارٹی نے امیٹھی سے اسمرتی ایرانی کے خلاف سپریہ شرینیت کو میدان میں اتارنے کی حکمت عملی بنائی تھی، لیکن شرینیت نے بھی الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔

ایسے میں کانگریس ہائی کمان امیٹھی سے لیجسلیچر پارٹی لیڈر آرادھنا مشرا کو ایرانی کے خلاف میدان میں اتار سکتی ہے۔ اگر کانگریس ذرائع کی مانیں تو پارٹی سابق ایم ایل سی دیپک سنگھ اور اسمبلی امیدوار وجے پاسی کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ اس درمیان خبر ہے کہ پارٹی سوامی پرساد موریہ کو رائے بریلی سے اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ وہیں، چرچا یہ بھی ہے کہ پون کھیڑا کو وارانسی سے وزیر اعظم کے مقابلے میں امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا دعویٰ، مہوا موئترا کے خلاف کیش فار کوئری معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا حکم

یہ بھی پڑھیں: شہریت ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت،مرکز ی حکومت کو دیا بڑا حکم

راہل-پرینکا جنوب سے لڑیں گے الیکشن

اگر کانگریس ذرائع کی مانیں تو پارٹی یوپی پی سی سی چیف اجے رائے کو وارانسی سے امیدوار بنا سکتی ہے۔ حالانکہ، ان نشستوں پر فیصلہ ہائی کمان ہی کرے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی نے وارانسی سے پی ایم مودی اور اسمرتی ایرانی کو امیٹھی سے امیدوار بنایا ہے۔ ایرانی نے پچھلی بار امیٹھی سے راہل گاندھی کو 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ سونیا گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ حالانکہ، صحت کی وجوہات کی وجہ سے اس بار انہوں نے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ پارٹی نے انہیں راجستھان سے راجیہ سبھا بھیجا ہے۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

25 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

51 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago