اترپردیش کے بدایوں ضلع میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ منگل کی شام ایک سیلون چلانے والے ساجد پرتین بچوں پرکلہاڑی سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔ خبروں کے مطابق، سیلون چلانے والے ملزم ساجد نے دوسگے بھائیوں پرکلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موقع پرہی دو نابالغ بچوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ تیسرا بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واردات کے چند گھنٹوں کے اندرہی ملزم ساجد کو بھی انکاونٹرمیں ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کا بھائی جاوید فرار بتایا جا رہا ہے۔
فی الحال دوہرے قتل کے بعد سے بدایوں کے کئی علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ مشتعل لوگوں نے کئی جگہ پرتوڑپھوڑاورآگ زنی کی۔ کسی طرح پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر حالات کوکنٹرول کیا۔ کوئی ناگہانی حادثہ نہ ہو، اس سے متعلق کئی تھانوں کی پولیس فورس کوتعینات کیا گیا ہے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق، ملزم ساجد سول لائن تھانہ علاقہ کے بابا کالونی میں اپنی سیلون کی شاپ چلاتا تھا۔ منگل کی شام اس نے آیوش (12) اوراہان عرف ہنی (6) نام کے دو سگے بھائیوں کا کلہاڑی سے کاٹ کرقتل کردیا جبکہ ایک بھائی پربھی حملہ کرنے کا الزام ہے، لیکن وہ بچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واردات کے بعد ملزم ساجد فرارہوگیا تھا، لیکن پولیس کے ساتھ انکاؤنٹرمیں مارا گیا۔ جبکہ اس کا بھائی جاوید فراربتایا جا رہا ہے۔
جانکاری ہونے پرپہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب تک پولیس موقع پرپہنچتی، لوگوں میں زبردست ناراضگی پھیل گئی۔ مہلوک بچوں کے اہل خانہ نے منڈی سمیتی چوراہے پربچوں کی لاش کو رکھ کرجام لگا دیا۔ بعد میں پولیس نے جاوید کوانکاونٹرمیں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…