Arbaaz khan on son arhaan debut: گزشتہ سال ہی زویا اختر نے اپنی فلم ’دی آرچیج‘ سے سہانا خان، خوشی کپور اوراگستیا نندا جیسے اسٹارکڈس نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اب ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اپنے ڈیبیو سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان بھائی ارباز خان کے بیٹے ارہان خان کو لانچ کرنے والے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان اورسہیل خان کے بیٹے نروان کو ایک ساتھ برومانس والی کہانی سے لانچ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ سال ہی فلم ’فرّے‘ سے اپنی بھانجی علی جیہ اگنی ہوتری کو لانچ کیا تھا۔
اربازخان نے کہا- ڈیڈیکیٹیڈ ہے میرا بیٹا
ایک انٹرویو میں جب ارباز خان سے ڈیبیوسے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی کوئی بات نہیں معلوم ہے کہ سلمان ان کے بیٹے کو لانچ کرنے والے ہیں۔ ارہان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر سے متعلق کافی حساس اورسیریس ہے۔ اس نے اس کے لئے فلم اسکول سے کورس بھی کیا ہے۔ وہ ابھی نوجوان ہے۔ 22 سال کا ہونے والا ہے۔ ارباز خان نے بیٹے کو بہت ہارڈ ورکنگ، ہوشیاراور ڈیڈیکیٹیڈ بچہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرسب چیزیں ٹھیک رہیں اورقسمت نے ساتھ دیا تو انہیں یقین ہے کہ وہ اپنی محنت کی بدولت سب کچھ حاصل کرلے گا۔
ارباز خان نے اپنے بیٹے سے متعلق کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا اپنی زندگی کے فیصلے خود کرے۔ اپنی غلطیوں سے سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر کبھی اسے ان کی ضرورت ہوگی تو وہ ان سے ضرور مشورے کرے گا۔ ارباز خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے تجربے سے سیکھیں۔ وہ خود دنیا کو دیکھیں، سمجھیں اور جانیں تاکہ وہ زندگی میں کم وقت میں زیادہ چیزیں سیکھ سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…