Arvind Kejriwal Press Conference Delhi Liquor Policy Case: ’اگر میں چور ہوں تو کوئی ایماندار نہیں‘، کیجریوال کے الزامات پر بی جے پی نے کہی یہ بڑی

Delhi CM Arvind Kejriwal Press Conference on CBI Notice: دہلی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کا نوٹس ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی اور مرکز پر حملہ بولا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بی جے پی چلّا رہی ہے کہ دہلی میں کوئی شراب گھوٹالہ ہوگیا ہے اور ملک کی سبھی جانچ ایجنسیاں سارے کام چھوڑ کر اس کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہیں۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ کوئی شراب گھوٹالہ نہیں ہوا ہے۔ ان لوگوں نے جھوٹ بول کر کیس بنائے اور کہا کہ شراب گھوٹالہ ہوا ہے۔

بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا، ’اگر بی جے پی نے سی بی آئی کو مجھے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے تو ظاہرطور پر سی بی آئی ان کے حکم پر عمل کرے گی۔ عام آدمی پارٹی نے ملک کو امید دی ہے، وزیراعظم اس امید کو بجھانا چاہتے ہیں۔ کل انہوں نے (سی بی آئی) مجھے بلایا ہے اور میں یقینی طور پرجاؤں گا۔ اگر اروند کیجریوال بدعنوان ہے تو اس دنیا میں کوئی بھی ایماندار نہیں ہے۔ ‘ انہوں نے کہا کہ منیش سسودیا ر 14 فون برباد کرنے کا الزام ہے۔ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کہہ رہا ہے کہ اس میں سے 4 فون اس کے پاس ہے اور سی بی آئی کہہ رہی ہے کہ ایک فون اس کے پاس ہے۔ اگرمنیش سسودیا نے ان فون کو برباد کردیا ہے، تو انہیں (سی بی آئی اور ای ڈی) فون کیسے ملے؟ یہ ایجنسیاں عدالت سے جھوٹ بول رہی ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ بی جے پی من گھڑت شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش کر رہی ہے اور زور دے کر کہا کہ اس سے بدعنوانی کے خلاف ان کی لڑائی میں رخنہ اندازی نہیں ہوگی۔ اب منسوخ کی جاچکی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کا سمن ملنے کے ایک دن بعد ہفتہ کے روز دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے پرکس کانفرنس کی ہے۔
اس سے قبل بی جے پی نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال بہت جلد جیل میں منیش سسودیا کے ساتھ ہوں گے۔
وہیں دوسری طرف بی جے پی نے اروند کیجریوال کے الزامات پر پلٹ وار کیا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے کہا ہے کہ یسا 75 سالوں میں پہلی بار ہوا ہے کہ جو بدعنوانی کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کرتے تھے، وہ بدعنوانی کے دلدل میں ڈوبتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اروند کیجریوال کے وزیر جیل گئے اور وہ دنیا کو تعلیم دے رہے ہیں۔ جانچ ایجنسیاں اپنا کام کر رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

26 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago