قومی

Bharat Express Chairman Upendrra Rai was honored ‘Journalist Ratna Award’: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کو دہلی اسمبلی میں ‘جرنلسٹ رتن ایوارڈ’ سے سرفراز کیا گیا

دہلی اسمبلی میں آسٹرولوجی فیڈریشن 2023 کا انعقاد کیا گیا ہے۔  بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے اس تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔  جیوتش مہاکنبھ 2023 میں، بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کو ‘جرنلسٹ رتن ایوارڈ’ سے سرفراز کیا گیا۔ اس سے قبل دہلی اسمبلی میں منعقدہ جیوتش مہا سنگھ تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ واضح رہے کہ جیوتش مہاکمبھ 2023 میں ملک کے مشہور جیوتش اور ٹیرو کارڈ ریڈر شامل ہوئے۔ بھارت ایکسپریس اس تقریب میں میڈیا پارٹنر ہے۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اپنے خطاب کے آغاز میں اسٹیج پر موجود سبھی مہمانوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ”میں پیشے سے صحافی ہوں، لیکن جیوتش میرا بھی مقبول موضوع ہے۔ تقریباً 50 سال پہلے، جیوتش ہندوستان ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا میں یہ ایک حقیرموضوع تھا، جسے کہیں پچھلے دروازے میں ڈال کربند کر دیا گیا تھا، لیکن 50 سال میں جیوتش نے ان سارے دروازوں کو توڑتے ہوئے اپنی جگہ بنائی ہے اور پھر سے ایک بار قائم ہوا ہے، جس کے بعد تمام یونیورسٹیوں کو مجبورہوکر جیوتش کو ایک موضوع کے طور پر قبول کرنا پڑا۔“

علم نجوم اور سیاروں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے حساس ہونا ضروری

سینئرصحافی اوپیندر رائے نے کہا، ”50 سال پہلے ہوئے ایک ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق، پوری دنیا میں تقریباً 78 فیصد لوگ جیوتش کے اوپربھروسہ کرتے تھے، لیکن وہ عوامی اسکالر نہیں تھے۔ “ انہوں نے مزید کہا، ”ہندوستان میں جو ریاضی ایجاد ہوئی، 1 سے 9 تک کے اعداد صرف علم نجوم کے حساب کے لئے ایجاد ہوئے۔ 1 سے 9 تک کے نمبرہندوستان کی طرف سے پوری دنیا کو دیئے گئے نمبرہیں۔“ اس دوران اوپیندر رائے نے کہا کہ علم نجوم اورسیاروں کے اثرات کو سمجھنے کے لئے تھوڑا سا حساس ہونا بہت ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیند رائے کا دہلی اسمبلی میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

جیوتش مہاکمبھ 2023 میں ملک کے مشہور جیوتش اور ٹیرو کارڈ ریڈر شامل ہو رہے ہیں۔ بھارت ایکسپریس اس تقریب میں میڈیا پارٹنر ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ سینئرصحافی اوپیندر رائے کی سربراہی میں بھارت ایکسپریس نیوز چینل نے اپنے آغاز کے بعد سے ہی خبروں کی دنیا میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔

 

سینئرصحافی اوپیندر رائے میڈیا گروپ کے تمام پلیٹ فارمزکو وقت کے مطابق متحرک بنا کرصحافت کے اخلاقی اقدارکو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے تمام پہلوؤں پر زور دیتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago