-بھارت ایکسپریس
Jammu and Kashmir Ex LG Satya Pal Malik Remarks: جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے اور مرکز کے زیر انتظام ریاست بننے سے پہلے یہاں کے آخری گورنر رہے ستیہ پال ملک نے اپنے ایک انٹرویو سے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ انہوں نے ’دی وائر‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے دوران سی آرپی ایف نے وزارت داخلہ سے طیارہ مانگا تھا، جو نہیں دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو جب بتایا کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا تو انہوں نے کہا کہ تم خاموش رہو۔
ستیہ پال نے کیا یہ بڑا دعویٰ
انٹرویو کے دوران ستیہ پال ملک نے کہا، ’’سی آرپی ایف نے ان کے لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے ایئر کرافٹ مانگا تھا، کیونکہ اتنا بڑا قافلہ روڈ سے نہیں جاتا…۔‘‘ وزارت داخلہ (ہوم منسٹری) سے پوچھا، انہوں نے دینے سے منع کردیا۔ اگرمجھ سے پوچھتے تو میں ایئرکرافٹ دیتا ان کو، کیسے بھی دیتا۔ پانچ ایئر کرافٹ کی ضرورت تھی صرف۔ ان کو ایئر کرافٹ نہیں دیا گیا۔ میں نے بات وزیراعظم کو بتائی کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا ہے۔ اگر ہم ایئرکرافٹ دے دیتے تو یہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم ابھی خاموش رہو۔
اپنے انٹرویوکے دوران ستیہ پال ملک نے کہا، ”میں سیفلی کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظ کو بدعنوانی سے کوئی بہت نفرت نہیں ہے۔” انہوں نے کہا، ”نریندر مودی جی کے بارے میں میری وہ اوپینین نہیں ہے، جو ساری دنیا کی ہے۔ میں جب بھی ان سے ملا، ہی از ویری الانفارمرڈ پرسن، ان کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔ مست ہیں اپنے میں… ٹو ہیل ودھ اٹ… جو ہو رہا ہے۔”
کانگریس نے کی سخت تنقید
ستیہ پال ملک کے بیان کو بنیاد بناکر کانگریس نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم مودی کے خلاف زبردست حملہ بولا ہے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا، ”سابق گورنرستیہ پال ملک جی نے ایک انٹرویو میں بڑے سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں اور اب اس انٹرویو کی باتوں کو دبانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، لیکن سچائی دبے گی۔ یہ بہت ہی سنگین اور اہم سوال ہیں، جو قومی تحفظ سے وابستہ ہیں۔”
کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے کہا، ”ستیہ پال ملک جی نے جو کہا اس نے پورے ملک کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ ستیہ پال ملک جی کوئی عام شخص نہیں ہیں، جب پلوامہ حملہ ہوا تب وہ جموں وکشمیر کے گورنر تھے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے کہا کہ جوانوں کی شہادت ہماری ناکامی سے ہوئی تو وزیراعظم نے کہا- ’تم چپ رہو‘۔
ستیہ پال ملک کو خطرے کے منہ میں کیوں چھوڑ رکھا ہے؟
کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا، ”آج ستیہ پال ملک جی، ایک پی ایس او کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں، لیکن آپ نے سماج میں زہر گھولنے والے ٹی وی اینکروں، چاٹوکار فلم ڈائریکٹروں۔ فنکاروں کو X,Y, Z گریڈ کی سیکورٹی دے رکھی ہے۔ ایسے میں سوال ہے کہ آپ نے ملک جی کو خطرے کے منہ میں کیوں چھوڑ رکھا ہے؟۔”
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…