-بھارت ایکسپریس
Bihar Poisonous Liquor Case: بہار میں ایک بار پھر زہریلی شراب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موتیہاری میں ضلع میں ایک بار پھر سے زہریلی شراب کا قہر دیکھنے کو ملا ہے۔ دراصل، مشرقی چمپارن میں مشتبہ حالت میں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وہیں 10 سے زیادہ افراد بیمار بتائے جا رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ سبھی کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔ حالانکہ بیتیا ڈی آئی جی جینت کانت نے 6 افراد کے موت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق، موتیہاری کے ترکولیا، ہرسدھی اور پہاڑ سمیت دیگر علاقوں میں اب تک مشتبہ حالت میں 22 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب مغربی چمپارن ڈی آئی جی جینت کانت نے فی الحال 6 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں 7 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جار ہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، موتیہاری کے ترکولیا، ہر سدھی اور پہاڑ پور پولیس اسٹیشن میں جمعہ کے روز 2 اموات ہوئی تھیں۔ لوگوں کے مطابق، ان کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کے لوگ موت کی وجہ ڈائریا بتا رہے ہیں۔ وہیں آج ہفتہ کے روز 22 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔ وہیں درجن بھر بیمار ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، شراب پینے کے بعد لوگوں کو کمزوری اوردکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ موتیہاری صدر اسپتال میں 5 افراد کو داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں 4 لوگوں کو مظفرپور ریفرکیا گیا ہے۔ ہرسدھی، پہاڑپور اور ترکولیا تھانہ علاقے میں حادثہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکولیا کے لکشمی پور گاؤں سے 5 بیمار لوگ اسپتال پہنچے ہیں۔ لکشمی پور میں محکمہ صحت کی ٹیم کیمپ کر رہی ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…