قومی

سماجوادی پارٹی نے چھوڑدیا کانگریس کا ساتھ؟ دہلی الیکشن سے پہلے یوپی کی سیاست بھی گرم، یوپی میں بھی ٹوٹ سکتا ہے انڈیا الائنس

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس کے پرچم تلے ساتھ میں الیکشن لڑنے والی کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی راہیں دہلی اسمبلی اسلیکشن میں الگ ہوسکتی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے گزشتہ دنوں عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراور سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ اسٹیج شیئرکیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی۔ اب اس پرپارٹی ترجمان نے مہرلگا دی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے ترجمان فخرالحسن چاند نے صورتحال واضح کردی ہے۔ دہلی میں سال 2025 کی فروری میں مجوزہ اسمبلی الیکشن کے ضمن میں فخرالحسن چاند نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس الگ الگ الیکشن لڑرہی ہیں۔ ایسی صورت میں الزام بھی لگیں گے اورکچھ باتیں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اکھلیش یادونے پہلے ہی یہ واضح کیا تھا کہ دہلی میں سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی کی حمایت کرے گی۔ کچھ باتیں انڈیا الائنس کی قیادت سے متعلق ہوسکتی ہیں۔ کچھ اختلاف بھی ہوسکتے ہیں، لیکن سماجوادی پارٹی چاہتی ہے کہ انڈیا الائنس مضبوط رہے۔ قومی سطح پر سماجوادی پارٹی، بی جے پی کوہرانے کے لئے سب کوساتھ لے کرچلنے میں یقین رکھتی ہے۔

قابل ذکرہے کہ نومبر 2025 میں یوپی میں اسمبلی کی 9 سیٹوں پرہوئے ضمنی الیکشن میں بھی سماجوادی پارٹی سبھی سیٹوں پرالیکشن لڑی تھی۔ اتنا ہی نہیں کانگریس نے ملکی پورضمنی الیکشن میں بھی میدان میں اترنے سے انکارکردیا ہے۔ حالانکہ یوپی کانگریس، پارٹی یونٹ کے سربراہ اجے رائے اورانچارج اویناش پانڈے مسلسل یہ بات دوہرا رہے ہیں کہ سال 2027 کا اسمبلی الیکشن سماجوادی پارٹی کے ساتھ لڑے گی۔

150 سیٹوں پرکانگریس کے انچارج!

سماجوادی پارٹی کی طرف سے بھی یوپی میں کانگریس کے ساتھ رشتہ توڑنے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان تو نہیں آیا ہے۔ حالانکہ ہریانہ، مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں کانگریس کی شکست کے بعد سماجوادی پارٹی کے ایک گروپ کی طرف سے یہ آواز اٹھ رہی ہے کہ سال 2027 میں مجوزہ یوپی اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے مطالبہ سے متعلق سیٹیں نہ دی جائیں۔ دوسری جانب، کانگریس کا منصوبہ ہے کہ وہ ریاستی یونٹ کی نئی کمیٹیاں بنائے گی۔ ساتھ ہی کمیٹی بنانے کے بعد کم ازکم 150 سیٹوں پراپنے انچارجوں کی تقرری کردے گی۔ دعویٰ ہے کہ بعد میں انہیں انچارجوں کو امیدوار بنایا جائے گا۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یوپی اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کا سیاسی رشتہ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…

3 hours ago

Former Prime Minister Manmohan Singh: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال، دہلی ایمس میں 92 سال کی عمر میں لی آخری سانس

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…

4 hours ago

Memories of Atal Bihari Vajpayee: اٹل جی کی یادیں قوم کی میراث ہیں جو آنے والی نسلوں کو کریں گی متاثر: ڈاکٹر دنیش شرما

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…

5 hours ago

Winters in Gaza: اب شدید سردی غزہ میں لے رہی ہے فلسطینیوں کی جان، خیمے میں رہنے والی ایک لڑکی جاں بحق

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…

6 hours ago

Acharya Pramod Krishnam: آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا-ہر مسجد کے نیچے مندر مت تلاش کرو، لیکن اس جگہ کو مت بھولنا جہاں مندر تھا

مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…

6 hours ago