قومی

Delhi Building Collapse: دہلی کے بھجن پور میں زمیں دوز ہوگئی عمارت، دیکھیں ویڈیو

Delhi Building Collapse: مشرقی دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک عمارت منہدم ہوگئی۔ یہاں راحت اور بچاو کام جاری ہے۔ اس بارے میں فائربریگیڈ سروس کے ایک افسر نے جانکاری دی ہے۔ دہلی فائربریگیڈ کے ایک سینئر افسر کے مطابق، وجے پارک میں عمارت منہدم ہونے سے متعلق کال دوپہر 3:05 بجے موصول ہوئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔

افسر نے کہا، ”فائربریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ کر بچاو مہم میں مصروف ہیں۔“

نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت اچانک پوری طرح سے نیچے گرجاتی ہے اور لوگ چیخنے چلانے لگتے ہیں۔ اس حادثے کے بعد  موقع پر موجود افسران نے کہا کہ عمارت منہدم ہونے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں فائرڈپارٹمنٹ کو جیسے ہی اس حادثہ کی جانکاری ملی تھی، ویسے ہی ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں موبائل اور گھڑی کی دوکانوں کو بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

وہیں موقع پر بچاو مہم چلائی جا رہی ہے اور ملبے کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نہیں نقصان نہیں ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق، زمیں دوز ہوئی عمارت خالی تھی۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago