بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی نے پیرکے روزایک انیمیٹیڈ ویڈیوکے ذریعہ بی جے پی اوروزیراعظم نریندرمودی کو ٹرول کیا ہے، جس میں راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے میں حکمراں جماعت کو اس کی نا اہلی اورمنی پورتشدد سے متعلق طنزکیا۔ یہ ویڈیو مشہورفلم ’شعلے‘ (1975) کے ’کتنے آدمی تھے‘ کی طرز پربنایا گیا ہے۔ کانگریس کے ذریعہ شیئرکئے گئے ویڈیو میں مودی کے شعلے کے کھلنائک گبرسنگھ کے طورپردکھایا گیا ہے، جو بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کو اسی طرح ڈانٹ رہا ہے، جیسے گبرسنگھ نے ’شعلے‘ میں اپنے گروہ کے اراکین کو ڈانٹ رہا ہوتا ہے۔
ویڈیو میں وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے باہررکھنے میں ناکام رہنے کے لئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، بی جے پی صدرجے پی نڈا اورترجمان سمبت پاترا کو ڈانٹا۔ امت شاہ کہتے ہیں، ’’میں نے آپ کا نمک کھایا ہے۔‘‘ لیکن پھربھی ویڈیومیں انہیں مودی کے ذریعہ سزا دی جاتی ہے۔
ایک شخص کو پارلیمنٹ سے باہرنہیں رکھ پانے کا تبصرہ رکن پارلیمنٹ کے طورپرراہل گاندھی کی نااہلی کے ضمن میں تھی۔ راہل گاندھی کو مارچ میں ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قراردیا گیا تھا، جب گجرات کی ایک عدالت نے انہیں ’مودی سرنیم‘ ہتک عزت معاملے میں قصوروارٹھہرایا تھا۔ دو سال کی سزا کے بعد قانون کے مطابق، راہل گاندھی کو ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پرنا اہل قرار دے دیا گیا تھا، لیکن کانگریس اور راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ نا اہلی سیاست سے متاثرتھی۔ بعد میں سپریم کورٹ نے سزا پر روک لگا دی اور پھرراہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال ہوگئی۔
مودی ہندی میں کہتے ہیں ’’وہ ایک تھے اورآپ بہت سارے ہیں۔ پھر بھی آپ انہیں پارلیمنٹ میں آنے سے نہیں روک سکے۔ آپ پوری طاقت لگا کربھی انہیں روک سکے۔‘‘ مودی ’شعلے‘ کے سانبھا کا کردارنبھا رہے پاترا سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے لال قلعہ سے کتنی بارخطاب کیا ہے۔ پاترا کہتے ہیں، ’دس بار‘۔
یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence: مونو مانیسر پرہریانہ پولیس مہربان، نوح تشدد معاملے میں کلین چٹ دیتے ہوئے اے ڈی جی پی ممتا سنگھ نے کہی یہ بڑی بات
مودی کہتے ہیں، ’یہ 10 بارمیں نے ایسا بولا ہے، جیسے میں نے نفرت کے بیج بوکرحکومت چلائی ہے۔ میں نے ایک اورکام کیا ہے۔ میں نے نہ تو منی پورکی سنی اورنہ ہی عوام کی۔ میں نے انہیں صرف ’جملے‘ سنائے۔‘‘ پارلیمنٹ میں مائیک میوٹ کروا دیا جھوٹے الزام لگا دیئے اورآپ سبھی نے میرا نام خراب کردیا۔ اس کی سزا ہوگی۔ آپ کو سزا ملے گی۔‘‘ اس کے بعد وہ امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا پرٹماٹرپھینکتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ یہ اینیمیٹیڈ ویڈیو حال کے ہفتوں میں ٹماٹرکی آسمان چھوتی قیمتوں کے پیش نظرتھا۔ پھرجیسا کہ کانگریس کے ویڈیو میں مودی کو زور سے ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے، کیمرہ دورپہاڑی پرکھڑے راہل گاندھی کی طرف جاتا ہے، جو کہتے ہیں، ’’ڈرامائی آدمی! وہ کبھی کبھارناٹک کرتا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…