قومی

Maliana massacre case: یوپی حکومت نے ملیانہ قتل عام کے ملزمین کو بری کرنے کے حکم کو چیلنج کیا ہے

Maliana massacre case:  اتر پردیش حکومت نے مئی 1987 میں میرٹھ میں مالیانہ قتل عام کے تمام 39 ملزمان کو ثبوت کی کمی کی بنا پر بری کرنے کے مقامی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ (اے ڈی جی سی) سچن موہن نے منگل کو کہا کہ ریاستی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لکھویند سنگھ سود کی عدالت کے 31 مارچ 2023 کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔جس میں میرٹھ کے ملیانہ قتل عام کے ملزمین کو سزا سنائی گئی تھی۔ تمام 39 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔

سچن موہن نے منگل کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ کیس کی اگلی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اور ہم ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ اسی لیے یوپی حکومت نے ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ 1987 میں میرٹھ کے گاؤں ملیانہ میں 72 مسلمانوں کو قتل اور ان کے گھر جلا دیے گئے۔ 36 سال کے انتظار اور 900 سماعتوں کے بعد عدالت نے 31 مارچ 2023 کو اپنا فیصلہ سنایا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Book Fair 2025: عالمی کتاب میلہ 2025 میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی موجودگی میں بھارت ایکسپریس پویلین کا ہو ا افتتاح

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…

59 minutes ago

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

2 hours ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

3 hours ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

3 hours ago