قومی

Ramesh Bidhuri Controversy Row: راہل گاندھی نے دانش علی سے کی ملاقات، گلے لگاتے ہوئے کہا- ”نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان“

Rahul Gandhi Meets Danish Ali: کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز (21 ستمبر) کو بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ کانگریس نے ایکس (ٹوئٹر) پر دونوں لیڈران کی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ راہل گاندھی نے بھی اپنے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان۔

کانگریس نے ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرکے لکھا، “راہل گاندھی بی ایس رکن پارلیمنٹ دانش علی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ کل پورے پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے دانش علی کی توہین کی تھی۔ انہیں بے حد قابل اعتراض الفاظ کہتے تھے اور بی جے پی کے دو سابق وزیر بھدے طریقے سے ہنستے رہے۔”

کانگریس نے مزید لکھا، “رمیش بدھوڑی کی یہ شرمناک اوراوچھی حرکت ایوان کے وقار پر دھبہ ہے۔ کانگریس پورے ملک کے ساتھ جمہوریت کی مندر میں نفرت کی ایسی ذہنیت کے سخت خلاف ہے۔“

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ وہ میری ہمت بڑھانے اور حمایت کرنے کیلئے یہاں آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں ہوں اور جو لوگ بھی جمہوریت کے حق میں کھڑے ہیں ،وہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

بتادیں کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اورسینئرمسلم لیڈر کنوردانش علی بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے نازیبا اور متنازعہ تبصرہ سے انتہائی بدظن ہیں۔ دانش علی اس قدر بد ظن ہوگئے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ تک چھوڑنے پرغورکر رہے ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ضابطہ 227 کے تحت معاملے کو خصوصی استحقاق کمیٹی (پریویلیج کمیٹی) کو بھیجا جائے۔ دانش علی نے کہا ہے کہ اگرلوک سبھا اسپیکراوم برلا کی طرف سے سخت کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو وہ بھاری دل سے پارلیمنٹ چھوڑنے پرغورکرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

17 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

30 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

49 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago