بھارت ایکسپریس۔
Dipika Kakar Shoaib Ibrahim Baby Boy Ruhaan Face Reveal: ٹی وی کے پاپولرکپل دیپیکا ککڑاورشعیب ابراہیم حال ہی میں والدین بنے ہیں۔ اس جوڑے کو ایک بیٹا ہوا ہے، جس کا نام روحان رکھا گیا ہے۔ جب سے روحال کے پیدا ہونے کی خبرسامنے آئی ہے، فینس اس کا چہرہ دیکھنے کے لئے بے قرارہیں۔ تاہم شعیب ابراہیم اوردیپیکا ککڑ نے ابھی تک اپنے بیٹے کا چہرہ چھپاکررکھا ہے۔ یہ دونوں ٹی وی کے علاوہ اب سوشل میڈیا پربھی کافی پاپولرہوچکے ہیں۔
روحال کی تصویر ہوگئی وائرل
ان کے بلاگس دیکھنا فینس بے حد پسند کرتے ہیں۔ دیپیکا اپنی روزانہ کی زندگی اور باتیں فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، لیکن اس دوران بھی یہ جوڑا اپنے نوزائیدہ بچے کا چہرہ نہیں دکھاتا۔ مگراب ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اب شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ کے بیٹے روحان ابراہیم کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اب روحان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ننھے روحان پراس کے والدین پیار لٹاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ خود جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے بیبی کے ساتھ یہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
وائرل ہوئی فیملی کی تصویر
روحان کا چہرہ سوشل میڈیا پر سامنے لاتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کرا دیا ہے۔ سامنے آئی اس تصویر میں یہ تینوں میچنگ بلیک آؤٹ فٹ میں نظر آرہے ہیں۔ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کو اپنے بیٹے کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس خوبصورت تصویر کو شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے لکھا، ”آپ سبھی سے ہمارے ”روحان“ کو متعارف کرا رہے ہیں۔ دعاؤں میں شامل رکھئے گا۔ بلاگ میرے یو ٹیوب چینل پر لائیو ہے۔“ اب اس پوسٹ پر فینس سے لے کر سیلبس تک سبھی لوگ پیار برساتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یوزرس نے لٹایا پیار
سوشل میڈیا یوزرس (صارفین) نے کمنٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ روحان اپنی ممی دیپیکا ککڑ پرگیا ہے یا پھراپنے والد شعیب پر۔ فی الحال انٹرنیٹ پریہ فیملی فوٹو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فینس بھی روحان کا چہرہ دیکھ کر خوش نظرآرہے ہیں۔ سب کو جس دن کا انتظار تھا کہ وہ آہی گیا۔ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے فینس کی یہ خواہش بھی پوری کردی۔ اب اس تصویرکو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے اور یوزرس اس پرجم کرلائک اور کمنٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…