قومی

Haryana Election Results 2024: ’’کانگریس ایسی پیراسائٹک پارٹی ہے جو اپنے اتحادیوں کو نگل جاتی…‘‘، ہریانہ میں جیت کے بعد پی ایم مودی نے اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب نے سنا ہے کہ جہاں دودھ اور دہی کا کھانا، ویسا ہے اپنا ہریانہ۔ ہریانہ کے لوگوں نے پھر کمال کر دیا اور کمل کمل کر دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج نوراتری کا چھٹا دن ہے اور یہ دن ماں کاتیانی کا ہے، جن کے ہاتھ میں کمل کا پھول بھی ہے۔ گیتا کی سرزمین پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین اور جمہوریت کی جیت ہے۔ جموں و کشمیر میں لوگوں نے این سی اور کانگریس کے اتحاد کو زیادہ سیٹیں دی ہیں، میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہاں بھی بی جے پی ووٹ شیئر کے لحاظ سے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

 

سینی کی محنت کا نتیجہ ہے جیت: پی ایم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’ہریانہ میں جیت پارٹی کارکنوں، جے پی نڈا، سی ایم نائب سنگھ سینی کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہریانہ کے لوگوں نے 1966 میں تاریخ رقم کی تھی۔ ہریانہ میں اب تک 13 انتخابات ہو چکے ہیں جن میں سے 10 انتخابات میں ہریانہ کے لوگوں نے حکومت بدلی ہے لیکن اس بار ہریانہ کے لوگوں نے جو کیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا، پہلی بار ہریانہ میں 5 سال کی 2 مدت پوری کرنے کے بعد حکومت بنی ہے۔‘‘

 

پی ایم مودی نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں، اس کے (کانگریس) اتحادی پہلے ہی پریشان تھے کہ انہیں کانگریس کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے اور آج کے نتائج نے وہی دکھایا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے انتخابی نتائج میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھا تھا۔ لوک سبھا میں بھی کانگریس کی آدھی سیٹیں ان کے اتحادیوں کی وجہ سے تھیں، اس کے علاوہ جہاں اتحادیوں نے کانگریس پر بھروسہ کیا، ان اتحادیوں کی کشتی ڈوب گئی۔ کئی ریاستوں میں کانگریس کی خراب کارکردگی کا خمیازہ کانگریس کے اتحادیوں کو اٹھانا پڑا۔ کانگریس ایک ایسی پیراسائٹک پارٹی ہے جو اپنے اتحادیوں کو نگل جاتی ہے۔ کانگریس ایک ایسا ملک بنانا چاہتی ہے جہاں لوگ اپنی وراثت سے نفرت کریں، اپنے قومی اداروں پر شک کریں، ہر اس چیز کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتی ہے جس پر اہل وطن کو فخر ہے۔ چاہے وہ ملک کا الیکشن کمیشن ہو، ملک کی پولیس ہو، ملک کی عدلیہ ہو، کانگریس ہر ادارے کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔‘‘

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

36 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

37 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago