کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں ڈاکٹروں کا مظاہرے باقاعدگی سے جاری ہیں۔ ٹرینی ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے آج ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ سے صحت کی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں اور اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز سے ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ تاکہ طبی ماہرین میں اتحاد دیکھائی دے۔ فیما کے صدر سوورنکر دتہ نے کہا کہ ہم مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اپنے موقف میں متحد ہیں۔ دتہ نے کہا کہ وسیع غور و خوض کے بعد ہم نے مغربی بنگال میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے کم از کم 50 ڈاکٹروں نے منگل کو استعفیٰ دے دیا۔ ان ڈاکٹروں نے یہ قدم ان ڈاکٹروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اٹھایا ہے جو 5 اکتوبر سے ریپ اور قتل کا شکار ہونے والی خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہاں سی بی آئی نے آر جی کار کالج میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزم سنجے رائے کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سنجے رائے پر 9 اگست کو اسپتال کے اندر ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا الزام ہے۔ ملزمان نے خاتون ڈاکٹر کو اسپتال کے سیمینار روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…