سیاست

PM Modi On Haryana Victory: ہریانہ کے لوگوں نے پھر کمال کر دیا اور کمل کمل کر دیا ،بی جے پی ہیڈکواٹر میں پی ایم مودی کا خطاب

ہریانہ اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک بار پھر واضح اکثریت دینے کے لیے ہریانہ کے لوگوں کو نمن کرتا ہوں۔ یہ ترقی اور گڈ گورننس کی سیاست کی جیت ہے۔ میں یہاں کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی امیدوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

پی ایم مودی نے ایکس پوسٹ پر مزید لکھا کہ میرے تمام کارکن ساتھیوں کو میری بہت بہت مبارکباد ،جنہوں نے اس شاندار  جیت کے لیے دل سے  اور پوری لگن کے ساتھ کام کیا! آپ نے نہ صرف ریاست کے لوگوں کی اچھی خدمت کی ہے بلکہ ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کو بھی ان تک پہنچایا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بی جے پی نے ہریانہ میں یہ تاریخی جیت حاصل کی ہے۔

جموں و کشمیر کے ہر فرد کی تعریف کی

نہ صرف ہریانہ بلکہ پی ایم نے جموں و کشمیر میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بارے میں کہا کہ یہ انتخابات بہت خاص رہے ہیں۔ دفعہ 370 اور 35(A) کو ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار یہ انتخابات ہوئے اور وہاں بہت زیادہ ٹرن آؤٹ ہوا، جس سے جمہوریت پر لوگوں کا اعتماد ظاہر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لیے جموں و کشمیر کے ہر فرد کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “مجھے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی کارکردگی پر فخر ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ میں اپنے کارکنوں کی  کوششوں کی بھی تعریف کرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

5 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

6 hours ago