بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں 6,015 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ونیش جولانہ سیٹ سے کانگریس کے لیے انتخاب لڑ رہی تھیں، جہاں انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار یوگیش کمار سے سخت مقابلہ تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بڑی جیت درج کی ہے، ایسے میں بی جے پی کے سینئر لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ نے ان کی جیت پر تیکھا بیان دیا ہے۔
ایک میڈیا انٹرویو میں برج بھوشن نے ونیش پھوگاٹ کا نام تو نہیں لیا لیکن ان پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو پہلوان تحریک کے نام پر گمراہ کیا گیا، یہ جو پہلوان جیتے ہیں، وہ ہیرو نہیں ولن ہیں، وہ جیت گئیں۔ لیکن کانگریس بری طرح سے ہار گئی ، وہ کشتی کی میٹ پر بھی بے ایمانی کر کے جیت جاتی تھی، اب انتخابی میدان میں بھی جیت گئی۔
یہ پہلوان ہریانہ کا ہیرو ہے…
برج بھوشن سنگھ یہیں نہیں رکے کیونکہ انہوں نے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا، “جو لوگ اپنے آپ کو پہلوان کہتے ہیں یہ ہریانہ کے ہیرو نہیں ہیں، یہ اب نوجوان پہلوانوں کے لیے کسی دشمن کی طرح بن گئے ہیں۔ وہ (ونیش پھوگاٹ) اگر میرےنام استعمال کرکے جیت گئیں ہیں۔ اس کا مطلب وہ شخص میں ہوں جس نے انہیں جیتنے میں مدد کی۔
یہ احتجاج تقریباً 2 سال تک جاری رہا
جنوری 2023 کے مہینے میں خواتین پہلوانوں نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اس وقت کے صدر اور بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ ان پر چھیڑ چھاڑ، تعاقب، ڈرانے دھمکانے اور یہاں تک کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔ برج بھوشن ان الزامات کی تردید کرتے رہے اور کئی بار اس احتجاج کو سازش بھی قرار دیا۔ آخر کار ونیش پھوگاٹ اولمپکس 2024 سے نااہل ہونے کے بعد ہندوستان واپس آنے کے کچھ دن بعد وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…