قومی

UP News: نبی ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان پر یوگی کا سخت رد عمل، کہا-کسی پر بھی نازیبا تبصرہ قابل قبول نہیں

UP News: غازی آباد، اترپردیش کے ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسمہانند گری نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس کے بعد بھیڑ نے مندر کے باہر ہنگامہ کیا۔ اب اس کے تعلق سے اور تہواروں کے پیش نظر پیر کو چیف سکریٹری، ڈی جی پی، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ہر مذہب اور فرقہ کے عقیدے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ہر شہری کے دل میں عظیم انسانوں کے تئیں احسان مندی کا جذبہ ہونا چاہیے لیکن اسے زبردستی کسی پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی شخص عقیدے سے کھیلتا ہے، عظیم انسانوں، دیوتاؤں، فرقوں وغیرہ کے عقیدے کے خلاف نازیبا ریمارکس کرتا ہے تو اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے گی۔

ایسے میں لوگوں کو تمام عقائد، مذاہب اور فرقوں کے لیے ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج کے نام پر انتشار، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ قابل قبول نہیں۔ جو بھی ایسا کرنے کی جرات کرے گا اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Yeti Narasimhanand Controversy: ‘ نظر انداز کر نے سے نہیں چلے گا کام ‘، سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے یتی نرسمہانند کے خلاف این ایس اے لگانے کا کیا مطالبہ

پولیس انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ہر ضلع اور ہر پولیس اسٹیشن کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ شاردیہ نوراتری وجے دشمی کا تہوار خوشی، امن اور ہم آہنگی کے ماحول میں منایا جائے۔ ماحول خراب کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور سخت کارروائی کریں۔ قانون کے خلاف کام کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرہجوم علاقوں میں فٹ پٹرولنگ اور پی آر وی 112 پٹرولنگ کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بیٹیوں کے تحفظ اور آرام کو یقینی بنایا جائے، اس کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

3 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

4 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

5 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

5 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

5 hours ago