اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے حماس اوراسرائیل جنگ کے آغازکی پہلی سالگرہ سے پہلے ایک اشتعال انگیزخطاب کیا۔ اس میں انہوں نے مغربی ممالک کے لیڈران پربھی سوال اٹھایا۔ بنجامن نیتن یاہونے فرانس کے صدرایمینوئل میکرون سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا ہے اورانہیں شرم کرنے کی نصیحت کردی۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدرایمینوئل میکرون نے غزہ جنگ کے دوران لاکھوں فلسطینی شہریوں کے بے گھرہونے اورہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ایک ریڈیوانٹرویومیں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات کہی تھی۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ کہ تمام “مہذب” ممالک کوثابت قدم رہنا چاہئے۔
بنجامن نیتن یاہو نے فرانس اوردیگرمغربی ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”انہیں شرم آنی چاہئے، جنہوں نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پرپابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ کیا وہ ایران، حزب اللہ، حوثی، حماس اوراس کے دیگرحامیوں پرہتھیارپرپابندی لگا رہے ہیں؟ بالکل نہیں۔ نیتن یاہونے کہا کہ ”دہشت گردی کا یہ محورایک ساتھ کھڑا ہے، لیکن جوممالک مبینہ طورپراس دہشت گردی کے محورکی مخالفت کرتے ہیں، وہ اسرائیل پرہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کتنی شرم کی بات ہے!”
نیتن یاہوکا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب فرانس کے صدرایمینوئل میکرون سمیت پوری دنیا کے لیڈران کی طرف سے دباؤ بڑھ رہا ہے، جنہوں نے غزہ میں اسرایل کی فوجی مہم پرتشویش ظاہرکی ہے۔ 7 اکتوبرکوحماس کے ذریعہ کئے گئے حملے کے بعد اسرائیل نے اپنا ردعمل تیزکردیا ہے۔ حالانکہ اسرائیلی حملے میں لاکھوں فلسطینی بے گھرہوگئے ہیں۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں معصوم اور بے قصور افراد کو جاں بحق کیا گیا ہے۔ جس میں بڑی تعداد خواتین اوربچے شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حد تو یہ کردی کہ اس نے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایمینوئل میکرون نے ہفتہ کے روزاپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کی سپلائی روک دینی چاہئے، جس کے بعد نیتن یاہو آگ بگولہ ہوگئے اوران کا سخت تبصرہ سامنے آیا ہے۔ ایمینوئل میکرون نے لبنان میں زمینی مہم میں فوج بھیجنے کے نیتن یاہوکے فیصلے کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے فرانسیسی براڈ کاسٹرفرانس انٹرسے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ آج ترجیح یہ ہے کہ ہم ایک سیاسی حل پرلوٹیں، کہ ہم غزہ میں لڑنے کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی بند کردیں۔“ نیتن یاہوکی پھٹکارکے بعد ایمینوئل میکرون کے دفترنے زوردے کرکہا کہ ”فرانس، اسرائیل کا مضبوط دوست ہے۔“ دفترنے زوردے کرکہا کہ ”میکرون اسرائیل کی سیکورٹی کی حمایت کرتے ہیں اوراس کا اظہاربھی کرتے ہیں۔“ ٹائمس آف اسرائیل کے مطابق، میکرون کے دفترنے کہا کہ فرانس نے اس ہفتے ایران کے میزائل حملے کے دوران اپنی فوج کوجمع کیا، جیسا کہ اس نے اپریل میں کیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…
سیف علی خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اداکار کے گھر کے…
اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…
جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…
کپل دیو نے مذاق کے انداز میں کہا کہ کرکٹر سے بڑا کوئی چور نہیں…