بھارت ایکسپریس۔
UP Lok Sabha Election 2024: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان لیڈران پر جم کرحملہ بولا ہے جوگزشتہ دنوں غازی پور میں مختار انصاری کی قبر پرگئے تھے اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ فتح پور سیکری میں لوک سبھا الیکشن کے لئے تشہیر کرنے پہنچے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سبھی لوگ مافیا کی قبر پرجاکر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔ ان کو بول دیجئے یہ الیکشن سے اچھا وقت نہیں۔ ان کو بولو ووٹ تو کمل نشان پر جائے گا۔ تم لوگوں کو پانچ سال کی چھٹی دے رہے ہیں۔ فاتحہ پڑھو خوب۔
اس دوران وزیراعلیٰ نے کسی لیڈریا مجرم کا نام نہیں لیا۔ حالانکہ مانا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ دنوں سماجوادی پارٹی، اے آئی ایم آئی ایم، بی ایس پی اور کانگریس لیڈران کے غازی پورجانے پرتبصرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں پربھوشری رام اورپربھو شری کرشن پر سوال کھڑے کئے تھے، ان کو ووٹ کے لئے ترسا دیجئے۔
‘دونوں کام ایک ساتھ چل رہے ہیں…’
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کا فرض بنتا ہے کہ اگرآپ وراثت کا احترام کرتے ہیں تو جن لوگوں نے رام اور کرشن پر سوال کھڑے کئے تھے، آج ان لوگوں کو ووٹ کے لئے ترسا دیجئے۔ جنہوں نے آپ کو ترقیاتی کاموں کے لئے ترسایا۔ گنگا جل کے لئے ترسایا تھا، ان کو ووٹ مت دیجئے۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی پرزبانی حملہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب آپ کو موقع ملا تھا تب یہ مافیا اور مجرمین کوگلے کا ہاربناکرریاست کے لاء اینڈ آرڈر میں سیندھ لگا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی سے ملنے کا مانگا وقت، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے لوگ غریبوں کے حقوق پرڈکیتی ڈالتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایودھیا دھام میں رام للا کے درشن بھی کروا رہے ہیں، تودوسری طرف مافیا اور مجرم کا ‘رام نام ستیہ ہے’ بھی کروا رہے ہیں۔ دونوں کام ایک ساتھ چل رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…