بین الاقوامی

Family of 8 leaves restaurant without paying 34000 bill: ہوٹل سے 30 ہزار کا کھانا کھا کر فرار، فلمی انداز میں ہوٹل مالک کو دیا دھوکہ

ایک چونکا دینے والے معاملے میں، آٹھ افراد کا ایک خاندان 329 پاؤنڈ یا تقریباً34,000 روپئے کا بل ادا کیے بغیر برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ سے فرار  ہوگیا۔ اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ Ciao Swansea نے سوشل میڈیا پر کہا کہ  کیا اس  خاندان  کو شرم آتی ہے جو آج شام اپنا بل ادا کیے بغیر ریستوران سے نکل گئے۔

ریستوران نے خاندان کی تصویر کے ساتھ ایک تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ گروپ میں شامل ایک خاتون نے اپنے کارڈ کے ذریعے بل ادا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، ادائیگی کو دو بار مسترد کیا گیا تھا۔اس نے عملے کے ارکان سے کہا کہ اس کا بیٹا ریستوراں میں انتظار کرے گا جب تک وہ دوسرا کارڈ لینے جائے گی۔ چند منٹوں میں اس کے بیٹے نے کال کی اور وہ ریسٹورنٹ سے نکل گیا۔ اس نے فیس بک پر لکھا کہ خاتون نے سیونگ اکاؤنٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے کی کوشش کی، جسے دو بار مسترد کر دیا گیا، پھر کہا کہ اس کا بیٹا اندر انتظار کرے گا جب تک وہ اپنا ‘دوسرا کارڈ’ لینے کے لیے باہر جائے گی۔ باہر جانے کے بعد پھر لوٹ کر  واپس نہ آئیں اور  بیٹے کو فون کرکے چپکے سے بلا لیا۔

ریستوراں نے کہا کہ ریزرویشن کے دوران دیا گیا نمبر بھی ‘جعلی’ نکلا اور بعد میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ریستوراں نے کہا، ‘ہمارے پاس آپ سے رابطہ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا، کیونکہ آپ نے جو نمبر بکنگ کے لیے استعمال کیا، وہ جعلی تھا، اس لیے ہمارے پاس پولیس کو رپورٹ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ کسی کے ساتھ ایسا کرنا ناگوار ہے، لیکن نئے کھلنے والے ریستوران میں ایسا کرنا اور بھی برا ہے۔انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی، جس میں خاتون اپنے ایک کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے کاؤنٹر پر بل ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ اس کا بیٹا اس کے بالکل پاس کھڑا ہے۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے پوسٹ پر بہت سے تبصرے آن لائن آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ‘ہر ریسٹورنٹ میں اس کی تصویر پرنٹ کرکے لگائی جائے۔ایک اور صارف نے لکھا، ‘تمام ریستورانوں کو تبدیلی لانی چاہیے، جب آپ آرڈر دیں تو ادائیگی کریں، جب آپ آرڈر کریں تو مجھے ادائیگی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔’ ایک صارف نے لکھاکہ انہوں نے ہمارے یہاں  بھی ایسا ہی کیا، اس بار انہوں نے ‘600 روپئے  کا بل بنایا اوراسی طرح سے بہانہ بناکر فرار ہوگئے جیسے یہاں اس نے کیا ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

26 minutes ago

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

2 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

3 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

4 hours ago