قومی

Weather News: دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں بارش سے بدلا موسم، گرمی سے راحت تو وہیں کسانوں کو بھاری نقصان، جانئے آج کہاں کہاں ہوگی بارش

Weather Update News: دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں ہو رہی بارش سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے۔ جمعہ- ہفتہ کی رات مسلسل بارش کے ساتھ تیز ہواؤں نے موسم کا رخ پوری طرح سے بدل دیا ہے، جس کے سبب گرمی کے ستم سے لوگوں کو راحت مل رہی ہے، لیکن بے موسم بارش لوگوں کو گرمی سے جتنا راحت دے رہی ہے، اتنا ہی کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ بارش کے سبب کئی فصلیں برباد ہوچکی ہیں۔ وہیں اگر اترپردیش کی بات کریں تو یہاں بھی کئی اضلاع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں ابھی مسلسل بارش ہونے کے آثار ہیں۔ وہیں تیز ہواؤں نے لوگوں کو پھر سے ٹھنڈ کا احساس کرا دیا ہے۔

دہلی میں کیسا رہے گا موسم؟

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ کے روز بھی آسمان میں بادل چھائے رہ  سکتے ہیں۔ وہیں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری اور کم از 16 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ مہینے کے آخری یعنی کہ 30 مارچ تک بارش کا امکان نہیں ہے۔ حالانکہ آج (ہفتہ کے روز) بھی رک رک کر بارش ہونے کے آثار ہیں۔ وہیں موسمیات کے ماہرین کا ماننا ہے کہ کم از کم مارچ کے بچے ہوئے دنوں میں گرمی ہی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی صبح شام موسم خوشگوار بنا رہے گا۔ مارچ کے پہلے 15 دن کافی گرم رہے تھے، لیکن اب آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

اترپردیش میں کیسا رہے گا موسم؟

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج گرج کے ساتھ بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ وہیں دھول بھری آندھی بھی چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج لکھنؤ میں کم از کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری درج کیا جاسکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی ہندوستان کے کئی ریاستوں میں بھی بارش کے آثار بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ دو سے تین دنوں کے بعد درجہ حرارت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ تب تک گرمی سے راحت رہے گی۔

کہاں کہاں ہوسکتی ہے بارش؟

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کی مانیں تو پنجاب، مغربی بنگال، آسام، اروناچل پردیش، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، داخلی تمل ناڈو اور جنوبی کیرلا میں ہلکی بارش یا متوسط بارش ہونے کی امید ہے۔

   بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

58 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago