بھارت ایکسپریس
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Imran Khan Rally In Pakistan: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ہفتہ (25 مارچ) کی رات کو لاہور کی پاکستان مینار میں ایک ریلی بلائی ہے۔ انہوں نے کہا، آج ہم پاکستان مینار پر اپنا چھٹا جلسہ کرنے جا رہے ہیں اور اس جلسے میں کوئی آنے سے آپ کو روکتا ہے تو آپ اس کو بتا دینا، یہاں آنا آپ کا آئینی اختیار ہے۔
عمران خان نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا، آج رات پاکستان کے مینارمیں ہمارا چھٹا جلسہ ہوگا اور میرا دل مجھ سے کہتا ہے کہ یہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔ میں تراویح کی نماز کے بعد شہر کے سبھی لوگوں سے اس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا، اس ریلی میں وہ پاکستان کی حقیقی آزادی سے متعلق اپنی بات ملک کے عوام سے شیئر کریں گے۔
ریلی میں آنا آپ کا بنیادی حق
عمران خان نے اپنے جلسے سے متعلق حکومت کے تعطل کا خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہاں تک آنے دینے کے لئے حکومت آپ کو روکے، لیکن آپ یہ یاد رکھئے گا، کسی بھی سیاسی ریلی میں حصہ لینا آپ کا آئینی طور پر بنیادی حق ہے۔ اور آپ کے بنیادی حقوق کو کوئی بھی نہیں ختم کرسکتا ہے۔ اگرآپ کو اپنے بنیادی حقوق کا دعویٰ کرنا ہے تو آپ کو پاکستان مینار میں آنا چاہئے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہوگا، گزشتہ سال اقتدا سے بے دخل کئےجانے کے بعد سے ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان مسلسل حکومت پر اور حکومت ان پر حملہ آور ہے۔ عمران خان کا الزام ہے کہ وہ ان کے قتل کی سازش کر رہے ہیں۔
عمران خان نے شہباز حکومت پر لگائے سنگین الزام
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو حکومت کئی بار گرفتار کرنے کی کوشش کرچکی ہے، لیکن ہر بار وہ کسی نہ کسی طرح بچ جاتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے شہباز شریف حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ایم ایل-این کی قیادت والی حکومت مرتضیٰ بھٹو کی طرز پر ان کے قتل کی سازش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرتضیٰ بھٹو سال 1996 میں اپنی بہن بے نظیربھٹو کے اقتدار میں رہنے کے دوران پولیس فائرنگ میں ہلاک کئے گئے تھے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو ایک ویڈیو خطاب میں حیران کن الزامات عائد کئے ہیں۔ عمران خان گزشتہ سال نومبر یں ایک قتل کی کوشش میں بال بال بچے تھے۔ اس وقت جب ایک نامعلوم شخص نے پنجاب صوبہ میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران انہیں لے جارہے کنٹینر ٹرک پر گولیاں چلادی تھیں۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو خطاب میں دعویٰ کیا کہ اب ایک اور سازش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے دوران بھی ہوا…
بھاونا پٹیل کی کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2021 میں…
وزیر اعظم مودی کی اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سورَو داس نے سوشل…
2014 میں صرف پانچ شہروں میں 248 کلومیٹر میٹرو لائنیں تھیں، اب روزانہ ایک کروڑ…
آئی آر جی سی کی بحریہ کی الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ…
جمعرات کو بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ مہم کے پہلے مرحلے…