قومی

Karnataka Govt on Muslims Reservation: کرناٹک کی بومئی حکومت نے 4 فیصد مسلم ریزرویشن کو کیا ختم، ووکالیگا اور لنگایت طبقے میں شامل کیا گیا کوٹہ

Karnataka Govt Decision Over Reservation: کرناٹک اسمبلی الیکشن سے پہلے ریاست کی بسو راج بومئی حکومت نے سرکاری نوکریوں اور تعلیم میں دیئے جانے والے ریزرویشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بسو راج بومئی نے جمعہ کے روز (24 مارچ) کو کہا کہ کرناٹک کابینہ نے اقلیتوں کے لئے 4 فیصد ریزرویشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب انہیں اقتصادی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) کے تحت لایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق، اوبی سی مسلمانوں کا کوٹہ ختم کیا گیا ہے، جنہیں مذہبی اقلیت بھی بتایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بومئی نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے 4 فیصد ریزرویشن اب مساوی طور پرتقسیم کیا جائے گا اورکرناٹک میں ووکالیگا اورلنگایت برادریوں کے لئے موجودہ ریزرویشن میں اسے شامل کیا جائے گا۔

الیکشن سے ایک ماہ پہلے ریاستی حکومت نے لیا فیصلہ

ووکالیگا اور لنگایت طبقے کے لئے گزشتہ سال بیلگاوی اسمبلی سیشن کے دوران 2 سی اور 2 ڈی کی دو نئی ریزرویشن زمرے بنائی گئی تھیں۔ کابینہ نے مذہبی اقلیتوں کو اقتصادی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) زمرے کے تحت لانے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست میں اسمبلی الیکشن کے لئے تقریباً ایک ماہ کا وقت بچا ہے۔

وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کہی یہ بڑی بات

وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کا ریزرویشن ختم کردیا جائے گا اور بغیر کسی شرط کی تبدیلی کے ای ڈبلیو ایس زمرے کے 10 فیصد پول کے تحت لایا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’اقلیتوں کے لئے 4 فیصد ریزرویشن کو 2 سی اور 2 ڈی کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ووکالیگا اور دیگر کے لئے 4 فیصد ریزرویشن بڑھ کر 6 فیصد ہوجائے گا جبکہ ویرشیو پنچمسالی اور دیگر (لنگایت)، جنہیں پانچ فیصد ریزرویشن مل رہا تھا، انہیں اب 7 فیصد ملے گا۔‘‘

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago