ہندوستان-پاکستان سرحد پرواقع جیسلمیرضلع میں جمعہ کے روز فوج کے دومیزائلیں مس فائر ہوکرکے بعد پوکرن علاقے میں دو مختلف میدانوں میں گریں۔ میزائل گرنے سے وہاں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور انتظامی افسران موقع پرپہنچ گئے۔ فوجی حکام کو اطلاع دی گئی۔ انہوں نے وہاں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد فوجی اہلکاروں نے میزائلوں کا ملبہ گرنے والے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل تفتیش کی۔ بہرحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
معلومات کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کی دوپہرپوکرن کے ناچنا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ وہیں اجاسراورستیایا- تاڑانا گاؤں کی سرحد پراچانک تیز دھماکے کے ساتھ دو میزائل آکراالگ الگ کھیتوں میں گرے۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگوں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس پر پولیس سپرنٹنڈنٹ بھنورسنگھ ناتھاوت سمیت ناچنا تھانہ انچارج اجیت سنگھ چمپاوت پولیس فورس کے ساتھ وہاں پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
یہ میزائل ہوا میں دشمنوں پرکرتا ہے حملہ
پوکرن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیلاش بشنوئی کی اطلاع پر فوجی افسران دونوں جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور ملبہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ رات گئے تک فوجی افسران ان جگہوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے میں مصروف تھے جہاں میزائل گرے۔ بعد ازاں میزائلوں کا ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ دونوں میزائل فوج کے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ چندن فیلڈ فائرنگ رینج سے مشق کے دوران مس فائر تھا۔ مس فائر کے بعد یہ کھیت اور گاؤں کے قریب زمین پر گرا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل فضا میں ہی دشمنوں پر حملہ کرتا ہے۔ ان میزائلوں سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پوکرن میں ہی ہندوستان نے کیا تھا ایٹم بم کا تجربہ
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان-پاکستان سرحد پر واقع جیسلمیر فوج کا اہم بیس کیمپ ہے۔ جیسلمیر کی چاندھن فیلڈ فائرنگ رینج میں فوج کے مستقل پریکٹس کے علاوہ کئی نیوکلیائی ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے۔ پوکرن میں ہی ہندوستان نے ایٹم بم کی ٹیسٹنگ کی تھی۔ پوکرن کو ایٹمی شہرکے نام بھی جانا جاتا ہے۔ چاندھن فیلڈ فائرنگ رینج سے کئی بار فوج کے پریکٹس کے دوران میزائل وغیرہ مس فائر ہوکر دیہی علاقوں میں گرجاتی ہے۔ بہرحال فوج کے افسر پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…