قومی

Karnataka Elections 2023: کرناٹک الیکشن کے لئے کانگریس کے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، جانیں کسے کہاں سے ملا ٹکٹ

Karnataka Assembly Election 2023: کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ کنک پورہ سے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمارالیکشن لڑیں گے۔ وہیں ورونا سے سابق وزیراعلیٰ سدا رمیا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سدا رمیا کو ان کے بیٹے کی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے، جبکہ وہ کولار سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ابھی تک کرناٹک اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، الیکشن کمیشن اتوار یا آئندہ ہفتے کی شروعات میں ریاست میں اسمبلی الیکشن کے پروگرام کا اعلان کرسکتا ہے۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے فوراً بعد ضابطہ اخلاق پورے ریاست میں نافذ ہوجائے گا۔

کب ختم ہوگی اسمبلی کی مدت

 کرناٹک کی موجودہ اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہوگی۔ کمیشن کو تب تک 224 سیٹوں والی اسمبلی کا انتخاب کرنے کے لئے الیکشن کمیشن پوری کرنی ہوگی۔ ڈکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن اور کرناٹک کے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر نے ریاست میں اسمبلی الیکشن کے پروگرام کے اعلان کے لئے تقریباً سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی ہیں۔

الیکشن سے ٹھیک پہلے وزیراعظم مودی کا کرناٹک دورہ

وزیراعظم مودی ہفتہ کے روز کرناٹک کے دورہ پر رہیں گے۔ وزیر اعظم چکّابلّاپور، بنگلورو اور داون گیرے میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم شہری نقل و حرکت کو بڑھانے کی کوشش میں بنگلورو میٹرو فیز 2 کے ایک نئے ڈویژن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ بعد میں دن میں وزیراعظم مودی وہائٹ فیلڈ میٹرو اسٹیشن پر بنگلورو میٹرو فیز2 کے تحت ریچ-1 توسیعی منصوبہ کے وہائٹ فیلڈ (کڈوگوڈی) میٹرو سے کرشنا راج پورہ میٹرو لائن تک 13.17 کلو میٹر کی دوری کا افتتاح بھی کریں گے۔

    بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago