بین الاقوامی

Rahul Gandhi Disqualified: راہل گاندھی کی رکنیت ختم ہونے پرامریکی رکن پارلیمنٹ کا بھی آیا بیان، وزیراعظم مودی سے کی یہ بڑی اپیل

American Lawmaker Ro Khanna on Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم سے متعلق کئے گئے تبصرہ سے متعلق ہتک عزت کے قصوروار قرار دیئے گئے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ کانگریس اور اپوزیشن کے تمام لیڈران نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ اب لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے موضوع پر راہل گاندھی کو ہندوستانی نژاد کے امریکی رکن پارلیمنٹ رو کھنہ کا بھی ساتھ مل گیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو گاندھیائی فلسفہ اورہندوستان کے گہرے اقدار کے ساتھ دھوکہ بتایا۔

ہندوستانی نژاد کے امریکی رکن پارلیمنٹ رو کھنہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی کو سورت کورٹ نے 23 مارچ کو مودی سرنیم سے متعلق کئے گئے تبصرہ کے لئے قصوروار ٹھہراتے ہوئے 2 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ رکنیت ختم ہونے کے سبب کانگریس کے لیڈر پر 8 سالوں تک الیکشن لڑنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ اگر وہ کسی ہائی کورٹ سے اپنی سزا پر روک حاصل نہیں کرتے ہیں۔

امریکی ایم پی نے ٹوئٹ میں کہی یہ بات

امریکی پارلیمنٹ رو کھنہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نکالا جانا ہندوستان کے اقدار سے دھوکہ ہے۔ میرے آباء واجداد نے سالوں تک جیل میں رہ کر اس کے لئے قربانی نہیں دی تھی۔ ہندوستانی جمہوریت کی خاطر نریندر مودی آپ کے پاس اس فیصلے کو پلٹنے کی طاقت ہے۔

‘وزیراعظم کے پاس قانون کو پلٹنے کی طاقت نہیں’

وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر مشیر کنچن گپتا نے رو کھنہ کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس قانون کو پلٹنے کی اضافی عدالتی طاقت یعنی ایکسٹرا جوڈیشیل پاور نہیں ہے اور حکومت کا کانگریس رکن پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کئے جانے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ راہل گاندھی کا پارلیمنٹ سے نا اہل قراردیا جانا (معطی نہیں) ایک عدالت کے فیصلے پر مبنی ہے اور یہ آئین کے ساتھ آرپی اے کے تحت کیا گیا ہے۔ کنچن گپتا نے لکھا کہ رو کھنہ کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں آمریت کا راج ہے، ایسا نہیں ہے۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے، جہاں آئین ہی سب سے اوپر ہے اور سبھی کے لئے ایک جیسے قانون ہیں۔ مسٹر کھنہ، آپ کے دادا جی نے اس کے لئے ہی جدوجہد کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں اب راہل گاندھی کو راحت پانے کے لئے ہائی کورٹ میں اپیل کرنی ہوگی، جس کے بعد لوک سبھا کی رکنیت کو بحال کرنے کے لئے انہیں سکریٹریٹ تک حکم پہنچانا ہوگا۔

    بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

2 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

2 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

3 hours ago