-بھارت ایکسپریس
Chief Justice of India Speech In ABA India Conference: ہندوستان کے چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے جمعہ کے روز (3 مارچ) کو امریکن بارایسوسی ایشن انڈیا کانفرنس 2023 کو خطاب کیا۔ یہاں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں سچ جھوٹی خبروں کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم ایک ایسے دور میں رہتے ہیں، جہاں لوگوں کے پاس صبر کی کمی ہے، ان کی حساسیت کم ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا کے زمانے میں اگر انہیں آپ کی بات پسند نہیں آتی ہے تو وہ آپ کو ٹرول کرنا شروع کردیتے ہیں’۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے مزید کہا کہ آئین ایک تبدیلی کی دستاویز تھی جوعالمی طریقوں کو اپناتی تھی، لیکن اب ہماری دن بدن کی زندگی کے طریقہ کار سمندروں میں ہونے والے واقعات سے متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘قانون کی وجہ سے ہی آج لوگوں میں بھروسہ ہے’۔
‘’عالمگیریت مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے
اے بی اے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا جے آئی نے عالمی مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا،”گلوبلائزیشن نے اپنی بے اطمینانی کو جنم دیا ہے۔ دنیا بھرمیں کساد بازاری کی کئی وجوہات سامنے آ رہی ہیں… گلوبلائزیشن مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ کہیں نہ کہیں اس کا آغاز 2001 کے دہشت گردانہ حملوں سے شروع ہوا ہے۔”
سپریم کورٹ کی اہمیت پر یہ بولے چیف جسٹس
جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ کووڈ-19 ابھی تک ایک اورعالمی کساد بازاری تھی، لیکن یہ اندھیرے میں ایک موقع کے طور پر ابھرا۔ انہوں نے کہا، ‘ویڈیو کانفرنسنگ سے انصاف کا ڈی سینٹرلائزیشن ہوا ہے اور اس نے انصاف تک لوگوں کی پہنچ کو بڑھایا ہے۔ سپریم کورٹ صرف تلک مارگ کا سپریم کورٹ نہیں ہے، بلکہ چھوٹے سے چھوٹے گاؤں کا سپریم کورٹ ہے’۔
کسی کے پاس اپنا ٹیکہ نہیں تھا
سالسٹرجنرل تشار مہتا نے بھی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکلائزیشن کے ساتھ ساتھ عالمگیریت کی بہترین مثال وہ تھی، جب ہم نے کووڈ-19 کا سامنا کیا۔ مہتا نے کہا، ‘ایک یا دو ممالک کو چھوڑکر، کسی کے پاس اپنا ٹیکہ نہیں تھا۔ ہندوستان نے دو مقامی ٹیکے بنائے… عالمی سطح پر ہندوستان نے امریکہ اور یوروپی یونین کی آبادی سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیٹ کیا’۔
-بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…