قومی

Petrol Diesel Prices Today: ہولی سے پہلے قیمتوں میں تیز اتار چڑھاؤ، بہار اور ہریانہ میں اضافہ تو یوپی میں تخفیف، یہ ہے آج کی نئی قیمت

Petrol Diesel Prices in India: انٹرنیشنل بازار میں ہفتہ کے روز کچے تیل کی قیمتوں میں اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 1.52 ڈالر (1.94 فیصد) بڑھ کر79.68 ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب، برینٹ کروڈ 1.08 ڈالر یا 1.27 فیصد اچھل کر85.83 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل گزشتہ کافی وقت سے انہیں قیمتوں کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملک میں تیل کمپنیوں نے ہر صبح کی طرح آج بھی پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں ترمیم کی ہے۔ کئی ریاستوں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت بدلتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں صبح 6 بجے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کرتی ہیں۔

بہار میں پٹرول آج 28 پیسے مہنگا ہوکر 109.15  روپئے پر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیژل یہاں 26 پیسے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت 95.80  روپئے فی لیٹر ہے۔ ہریانہ میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیژل کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ہماچل پردیش میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح جھارکھنڈ، جموں وکشمیر، پنجاب اور تری پورہ میں پٹرول-ڈیژل مہنگا ہوا ہے۔ دوسری طرف تلنگانہ میں پٹرول 1.48 روپئے گرکر110.35 روپئے اور ڈیژل 1.39 روپئے کی گراوٹ کے ساتھ 98.45 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ راجستھان میں پٹرول 59 پیسے اور اترپردیش میں 47 پیسے نیچے آیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں ڈیژل کی قیمتوں میں بالترتیب 35 پیسے اور 46 پیسے کی گراوٹ ہے۔

چاروں میٹرو شہروں میں یہ ہے پٹرول-ڈیژل کی قیمت

دہلی میں پٹرول 96.72  روپئے اور ڈیژل 89.62  روپئے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 106.31  روپئے اور ڈیژل 94.27  روپئے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 106.03  روپئے اور ڈیژل 92.76  روپئے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 102.63  روپئے اور ڈیژل 94.24  روپئے فی لیٹر

ان شہروں کی بھی نئی قیمت جاری

نوئیڈا میں پٹرول 96.59  روپئے اور ڈیژل 89.76  روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

غازی آباد میں پٹرول 96.58 روپئے اور ڈیژل 89.75  روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

لکھنؤ میں پٹرول 96.57  روپئے اور ڈیژل 89.76  روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

پٹنہ میں پٹرول 107.48  روپئے اور ڈیژل 94.26 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10  روپئے اور ڈیژل 79.74 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمر آرایس پی اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249  نمبر پر اور بی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222  نمبرپر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice  اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122  نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

13 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

3 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago