قومی

Pakistan Vs India: یو این ایچ آر سی میں ہندوستان نے پاکستان کو لتاڑا، کہا- پہلے اپنا ملک سنبھالو، کشمیر ہمارا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آرسی) میں پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھار (Hina Rabbani Khar) نے ایک بار پھر سے ہندوستان پر جھوٹے الزام لگانے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ ان کے سبھی الزامات پر ہندوستان نے سخت جواب دیا ہے۔ ہندوستانی سفارت کار سیما پوجانی (Seema Pujani) نے پاکستان کو دہشت گردی کے موضوع پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کے کرتوں کے لئے سخت مذمت کی ہے۔

یواین ایچ آرسی (UNHRC) میں سیما پوجانی نے کہا کہ کوئی بھی مذہبی اقلیت آج پاکستان میں آزادانہ طور پر نہیں رہ سکتا ہے یا اپنے مذہب پر عمل نہیں کرسکتا ہے۔ پوری دنیا میں ہزاروں شہریوں کی موت کے لئے پاکستان کی پالیسیاں سیدھے طور پر ذمہ دار ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں جبراً لاپتہ ہونے پر پاکستان کی اپنی جانچ کمیشن کو 8,463  شکایتیں ملی ہیں۔ بلوچ لوگوں نے اس خراب پالیسی کا خمیازہ بھگتا ہے۔ طلبا، ڈاکٹروں، انجینئروں، اساتذہ اور برادی کے لیڈران کو مستقل طور پر غائب کردیا جاتا ہے۔

پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے پاکستان

کشمیر سے متعلق بھی ہندوستان نے پاکستان کو سخت جواب دیا ہے۔ سفارت کار سیما پوجانی نے کہا کہ مرکز کے زیر اتنظام ریاست جموں وکشمیر اور لداخ کے پورے علاقے ہندوستان کا حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پڑوسی ملک ہمیشہ سے ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے کا کام کرتا رہا ہے۔ یہ پاکستان کی غلط ترجیحات کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستانی علاقے پر غیرقانونی قبضہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India criticized Pakistan: ہندوستان نے یواین میں پاکستان کو دکھایا آئینہ، کہا-دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو جوابدہ بنایا جائے

ہندوستان نے یو این میں دہشت گردی کا موضوع اٹھایا

ہندوستان نے خاص طور پرافریقہ اورایشیائی علاقوں میں دہشت گردی کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران پاکستان پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کا دھیان کھینچتے ہوئے ان کے کرتوتوں کے لئے ذمہ دارٹھہرایا جائے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل رکن روچیرا کنبوج نے کہا، ‘دہشت گردی کا خطرہ سنگین اور حقیقی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ممالک کے درمیان تعاون کے مقصد سے بہترین کوششوں کے باوجود یہ خصوصی طور پر افریقہ اور ایشیا میں مسلسل پھیل رہا ہے’۔ روچیرا کنبوج نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے دہشت گردی مخالف دفتر کی سطح کی بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے بین الاقوامی برادری کی مسلسل اور  ملٹی لیول ایکشن سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے، ان کی مدد کی جانی چاہئے جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کو ان کی کارروائیوں کا جوابدہ ہونا چاہئے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

22 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

29 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

46 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago