قومی

BHU bans Holi Celebrations in Campus: بنارس ہندو یونیورسٹی میں ہولی منانے پر لگی پابندی، وی ایچ پی نے کہا- یہ تغلقی فرمان

کاشی ہندو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس میں ہولی منانے پر پابندی لگا دی ہے۔ یونیورسٹی نے ایک اطلاع جاری کرکے کہا ہے کہ سبھی طلبا وطالبات اور ملازمین کو احاطے میں ہولی کھیلنے یا گانا بجانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس طرح کے پروگرام کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کارروائی کی جائے گی۔

یونیورسیٹی کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز، فیکلٹی سربراہ، انتظامی سرپرستوں اور ہاسٹل کوآرڈینیٹرز یہ معلومات اپنے طلباء تک پہنچائیں۔ طلباء اور ملازمین یونیورسٹی کے قوانین پرمکمل طور پر عمل کریں۔

وشو ہندو پریشد نے کہا- یہ تغلقی فرمان

یونیورسٹی کا یہ سرکلر سامنے آنے کے بعد ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ اس سے متعلق وشو ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ یہ  سرکلر ہے یا کوئی تغلقی فرمان… کہیں یہ یونیورسٹی کے نام سے ‘ہندو’ لفظ لٹانے کی شروعات تو نہیں…!’۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہولی صرف تہوار نہیں، پوری دنیا میں سماجی ہم آہنگی کا منتر بھی ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کی جانب سے ہولی سے متعلق سرکلر جاری کی گیا ہے۔

 

بی ایچ یو میں منواسمرتی ریسرچ پروجیکٹ پر بھی ہنگامہ

اس کے علاوہ یونیورسٹی میں منو اسمرتی پر ریسرچ پروجیکٹ سے متعلق بھی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ سنسکرت ودیا دھرم وگیان فیکلٹی کا الہیات-میمسا شعبہ نے 21 فروری کو ‘منو اسمرتی کی ہندوستانی سماج پرقابل اطلاق’ کے نام کے پروجیکٹ کے لئے فیلو شپ کا اشتہار دیا تھا۔ اس کے بعد 27 فروری تک اس پروجیکٹ کے فیلو شپ کے لئے درخواست کی میعاد بھی پوری ہوگئی۔

اس پروجیکٹ کو 31 مارچ 2024 تک پورا کرنا ہے۔ معاملے میں کاشی ہندو یونیورسٹی میں دھرم شاستر-میمانسا محکمہ کے صدر پروفیسر شنکر کمار مشرا نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب منو اسمرتی پڑھائی جارہی ہے۔ جب سے ان کا محکمہ بنا ہے، تبھی سے منو اسمرتی سمیت کئی گرنتھ کورس میں ہیں اور پڑھائے جاتے رہے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

48 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago