قومی

Omar Abdullah called an all-party meeting: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صورت حال پر تبادلۂ خیال کے لیے آل پارٹی میٹنگ بلائی، خطے کے تمام لیڈران کو لکھا خط

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کل بروز جمعرات ایک کل جماعتی اجلاس (آل پارٹی میٹنگ) طلب کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاسی جماعتوں کو بھیجے گئے دعوتی خط کی ایک کاپی شیئر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا  ہے کہ ’’پہلگام حملے کے بعد میں نے کل دوپہر کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ میں نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں، جموں و کشمیر کے تمام معزز ممبران پارلیمنٹ اور جے اینڈ کے اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔‘‘

عمر عبداللہ کی جانب سے شیئر کیے گئے خط کے مطابق یہ میٹنگ جمعرات کو سہ پہر 3:00 بجے سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد کی جائے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’پہلگام میں کل ہونے والے ہولناک حملے کے بعد میں بھاری دل کے ساتھ آپ کو لکھ رہا ہوں۔ جانوں کے نقصان اور بے گناہ شہریوں پر ہونے والی اذیت نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ محض ایک علاقے یا پارٹی کے لیے المیہ نہیں ہے بلکہ یہ جموں و کشمیر کی روح پر ایک زخم ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے مزید لکھا ’’اس افسوسناک لمحے میں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ ہم عوام کے نمائندوں اور جمہوری اقدار کے نگہبان کے طور پر اپنی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر اکٹھے ہوں اور ردعمل میں متحد ہوں۔ لہٰذا میں صورت حال پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلا رہا ہوں۔‘‘

مرکزی حکومت بھی بلا سکتی ہے آل پارٹی میٹنگ

دریں اثنا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکز پر بھی زور دیا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اجتماعی عزم پیدا کرنے کے مقصد سے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائے۔ وزیر اعظم مودی آج شام چھ بجے سی سی ایس کا اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں پہلگام حملے کی جوابی کارروائی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سی سی ایس کے اجلاس کے بعد حکومت ایک کل جماعتی اجلاس (آل پارٹی میٹنگ) بھی طلب کر سکتی ہے، جس میں سی سی ایس میں لیے گئے فیصلوں اور حکومت کے منصوبوں پر تمام پارٹیوں کو بریف کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago