قومی

Pahalgam Terror Attack: نیوی لیفٹیننٹ ونے نروال کو اہلیہ نے نم آنکھوں سے دی الوداعی، کہا – ”ہمیں تم پر فخر ہے!‘‘

بھارت کے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بھارتی نیوی کے لیفٹیننٹ ونے نروال کی شہادت پر دہلی میں ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی اہلیہ نے نم آنکھوں اور لرزتی آواز میں اپنے شوہر کو الوداع کہا۔ اس دوران وہ بار بار کہتی رہیں، “میں کیسے جیوں گی؟ کیسے رہوں گی؟” اور روتے ہوئے بولیں، “میں امید کرتی ہوں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔ انہوں نے ایک بہترین زندگی گزاری۔ وہ ہمیشہ ہمیں فخر محسوس کراتے تھے، اور ہمیں اس فخر کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا چاہیے۔” پھر وہ ٹوٹ کر رو پڑیں۔

صرف 6 دن قبل ہوئی تھی شادی، ہنی مون پر گئے تھے

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لیفٹیننٹ ونے نوروال اور ان کی اہلیہ کی شادی 16 اپریل کو ہوئی تھی اور وہ پہلگام میں چھٹیاں منانے گئے تھے۔ اسی دوران منگل کے روز دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا اور گولی مار دی۔ اس واقعے کے بعد ان کی اہلیہ کی شوہر کی لاش کے پاس بیٹھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے پورے ملک کو رنجیدہ کر دیا ہے۔

بھارتی نیوی اور قیادت کا خراج عقیدت

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی نیوی کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاتھی نے لیفٹیننٹ ونے نروال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی اظہارِ تعزیت کے لیے وہاں پہنچیں اور ان کی اہلیہ کو دلاسہ دیتے ہوئے دیکھی گئیں۔ بعد ازاں شہید کا جسد خاکی ہریانہ کے کرنال لے جایا گیا۔

کرنال میں مقامی رکن اسمبلی جگموہن آنند نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، جہاں اہلِ خانہ ان سے بغل گیر ہوکر رورہے تھے اور ہاتھ جوڑ کر آنکھوں میں آنسو لیے دعا کر رہے تھے۔

نیوی کا سرکاری بیان

نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: “ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، چیف آف نیول اسٹاف، اور بھارتی نیوی کے تمام افسران لیفٹیننٹ ونے نروال کی شہادت پر شدید دکھ اور صدمے میں ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے اس واقعے میں جان گنوانے والے تمام افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔”

یہ حملہ جہاں ایک بہادر افسر کی شہادت کا سبب بنا، وہیں ملک کو ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کا سامنا کروایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago